تھے ابوالخیام اک معروف افسانہ نگار

تھے ابوالخیام اک معروف افسانہ نگار

بہ یاد ممتاز افسانہ نگار و ناول نگار ابوالخیام المعروف بہ اے خیام مرحوم
تاریخ وفات : یکم مارچ 2022

احمد علی برقی اعظمی

تھے ابوالخیام اک معروف افسانہ نگار
سب کے منظور نظر ہیں ان کے ادبی شاہ کار
اردو ناول بھی ہیں ان کے مرجع اہل نظر
ناولوں سے ان کے عصری حسیت ہے آشکار
میڈیا گرافکس کی بھی تھے وہ اک روح رواں
رہتا تھا ان کے نوادر کا سبھی کو انتظار
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
ان کی رحلت کی خبر سے اہل دل ہیں سوگوار
ان کا چرچا ہر طرف تھا انجمن در انجمن
تھے وہ ادبی محفلوں میں صاحب عز و وقار
شخصیت تھی ان کی اپنے آپ میں اک انجمن
ان کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بے شمار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان کے حق میں ہیں دعاگو ان کے یار غم گسار
ان کے رشحات قلم ہیں ان کی عظمت کے نشاں
تھے وہ برقی درحقیقت ایک فخر روزگار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :بہ یاد ممتاز ادیب و صحافی ریاض قدوائی مرحوم

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے