چوہدری ظفر علی لاہور میں انتقال فرماگئے

چوہدری ظفر علی لاہور میں انتقال فرماگئے

انا للہ وانا الیہ راجعون
لاہور : (ظفر معین بلے جعفری) سرسیدِ لاہور ، متعدد اشاعتی اداروں اور ماہنامہ ادب لطیف، لاہور کے بانی چوہدری برکت علی مرحوم کے فرزند اور صدیقہ بیگم مرحومہ کے بھائی جناب چوہدری ظفر علی طویل علالت کے بعد آج سترہ فروری بروز جمعرات بوقت مغرب لاہور میں انتقال فرماگئے۔
ترقی پسند تحریک کے علم بردار چوہدری برکت اور ان کے خاندان کی ایک صدی پر محیط ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ چوہدری برکت علی اور عنایت بیگم کی اولاد کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ سعیدہ بیگم، چوہدری افتخار علی، چوہدری ظفر علی، چوہدری خالد علی، صدیقہ بیگم چوہدری اکبر علی اور پروین عرف ناہید.
چوہدری ظفر علی کی تدفین اٹھارہ فروری بروز جمعتہ المبارک کو لاہور میں کی جائے گی۔

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے