ابن سینائے ہند اجمل خاں

ابن سینائے ہند اجمل خاں

نذرِ مسیح الملک ، مجاہد جنگ آزادی و طبیب حاذق ہندستان حکیم اجمل خان مرحوم
تاریخ ولادت : 1٢ فروری 1868

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

ابن سینائے ہند اجمل خاں
ہیں جہاں میں سبھی کے وردِ زباں
ان کے مداح سب ہیں پیر وجواں
ان کا احساں ہے ہم پہ بے پایاں
طب کی دنیا میں تھےمسیح الملک
آشنا جس سے ہیں سب اہلِ جہاں
زیب تاریخ جنگِ آزادی
ہے عیاں سب پہ ان کا نام و نشاں
تھے وہ سرخیل طب یونانی
اب ملیں گے طبیب ایسے کہاں
ان کی ’’ حاذق ‘‘ ہے مثلِ ’’ القانون ‘‘
جس سے روشن ہے نامِ ہندوستاں
ہے ادھورا یہ ذکر ان کے بغیر
طب کے وہ ہند میں تھے روح رواں
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ہوگئیں رخصت لتا منگیشکر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے