نذر علامہ سید سلیمان ندوی

نذر علامہ سید سلیمان ندوی

(بہ موقع یوم پیدائش 22 نومبر)

امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار
رابطہ: 8002260577

قرآن و سنن کے تھے نگہباں ندوی
تا عمر رہے اس کے ثنا خواں ندوی
شبلی نے ہر اک فن میں کیا طاق ان کو
تب جا کے ہوئے آپ سلیماں ندوی
***
اسلاف کی عظمت کا نظارہ تھے آپ
شبلی کی نیابت کا اشارہ تھے آپ
اے سید مرحوم سلیماں ندوی!
ندوہ کے مقدر کا ستارہ تھے آپ
***
اس قاطع بدعات و بدی کی سیرت
بی فاطمہ زہرہ کے ابی کی سیرت
شبلی نے وہ تحریر جہاں پر چھوڑی
کی آپ نے تکمیل نبی کی سیرت
***
پس آپ کا احسان نہ ہم بھولیں گے
گہوارۂ فیضان نہ ہم بھولیں گے
اس خانۂ دل میں ہے اجالا جس سے
وہ نقش سلیمان نہ ہم بھولیں گے
***
امان ذخیروی کی یہ تخلیق بھی پڑھ سکتے ہیں :نذر شیر میسور شہید ٹیپو سلطان

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے