رضیہ حامد کا جریدہ ہے جو فکر و آگہی

رضیہ حامد کا جریدہ ہے جو فکر و آگہی

(ڈاکٹر رضیہ حامد کے زیر ادارت اور ڈاکٹر سید محمد حامد و ڈاکٹر سید افتخار علی کے زیر سرپرستی جشن صدسالہ اے ایم یو کی مناسبت سے علی گڑھ تحریک۔ سرسید اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی نمبر پر منظوم تاثرات)

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

رضیہ حامد کا جریدہ ہے جو فکر و آگہی
اس کا ہے مخصوص نمبر جشنِ اے ایم یو صدی
ہے یہ تحریک علی گڑھ اور سرسید کے نام
مٹ نہیں سکتے کبھی جن کے نقوش سرمدی
ہے حمید اللہ خاں کے نام اس کا انتساب
علم و دانش کے لیے تھی وقف جن کی زندگی
اس کے ۹۹۶ صفحات ہیں اس کے گواہ
اس کی عصری معنویت کم نہیں ہوگی کبھی
ہے یہ معیاری مضامیں کا خصوصی انتخاب
ذہن کو ہوتی ہے حاصل جن کو پڑھ کر تازگی
جشنِ صد سالہ پہ اس کے میری دو نظمیں یہاں
بخشتی ہیں ذہن کو میرے نشاط و سر خوشی
یہ محمد حامد و رضیہ کی علمی پیش کش
جشن صد سالہ پہ اس کے ڈالتی ہے روشنی
114ادیبوں کے مضامیں اس میں ہیں
جن کا ہے موضوع برقی جشنِ اے ایم یو صدی
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:تین اکتوبر ہے والد کا مرے یومِ وفات

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے