نرگسی آنکھوں میں دیکھا حسرت دیدار بھی

نرگسی آنکھوں میں دیکھا حسرت دیدار بھی

محمد صلاح الدین رضوی
محمد پور، مظفر پور، بہار
رابطے : 9431471597
8521770284

نرگسی آنکھوں میں دیکھا حسرت دیدار بھی
رفتہ رفتہ ہو گیا پھر عشق کا اظہار بھی

قوت بازوئے حیدر کر عطا یا رب مجھے
پھر کہاں جائے گا چھپ کر وہ پس دیوار بھی

تیری یادوں کا رہے سر پر ہمارے سائباں
تیز اگر ہے دھوپ تو ہو سایۂ اشجار بھی

چھین کر میری تمنا لوٹ لی تسکین دل
ہو گئے دشمن سبھی اپنے تو کیا اغیار بھی

جانے والا لے گیا ہے قوت ادراک بھی
اب نہیں ہے پاس میرے طاقت گفتار بھی

توڑ کر دروازۂ زنداں نہ تم سے مل سکا
جم گیا دیوار بن کر سایۂ دیوار بھی

ہو رہی ہے شہر میں رضوی فضا آلود اب
اب کہاں جائیں گے لے کر جبہ و دستار بھی

صاحب غزل کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو:جو دلیل صبح بہار تھی وہ خیال دل میں سجا گیا

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے