صدمہ جانکاہ ہے رحلت ضیا شہزاد کی

صدمہ جانکاہ ہے رحلت ضیا شہزاد کی

( بیاد سخنور ممتاز برصغیر ضیا شہزاد مرحوم
تاریخ وفات 17 ستمبر 2021)

احمد علی برقی اعظمی

صدمہ جانکاہ ہے رحلت ضیا شہزاد کی
لوح دل پر ثبت ہے شفقت ضیا شہزاد کی
ختم ہوسکتی نہیں ہرگز کبھی بعد از وفات
اردو دنیا میں ہے جو عظمت ضیا شہزاد کی
تھے سپہر فکر و فن پر وہ ہمیشہ ضو فگن
اس لیے تھی ہرطرف شہرت ضیا شہزاد کی
ان کے ہیں قطعات عصری حسیت کے ترجماں
ہے نمایاں ذہن کے رفعت ضیا شہزاد کی
عصری منظرنامے میں حاصل انھیں تھا امتیاز
اس لیے کرتے تھے سب عزت ضیا شہزاد کی
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
نور سے پرنور ہو تربت ضیا شہزاد کی
تھے وہ برقی اعظمی کے ایک یار مہرباں
جاگزیں ہے قلب میں الفت ضیا شہزاد کی
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:اکبرالہ آبادی تھے وہ فخر روزگار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے