اکبرالہ آبادی تھے وہ فخر روزگار

اکبرالہ آبادی تھے وہ فخر روزگار

بیاد اکبر الہ آبادی مرحوم ( صد سالہ برسی کی مناسبت سے )
تاریخ ولادت : 16 نومبر 1846
تاریخ وفات : 9 ستمبر 1921

احمدعلی برقی اعظمی

اکبرالہ آبادی تھے وہ فخر روزگار
طنز و مزاح جن کا ہے اردو میں شاہ کار
گلزار شاعری کے گل سرسبد تھے وہ
صحن چمن کی جس سے فضائیں تھی مشکبار
ہنسنا ہنسانا صرف نہیں ان کا تھا ہدف
تھے اپنے عہد کے وہ مسائل سے بے قرار
محدود وہ نہیں تھے زمان و مکان میں
مداح ان کے سارے جہاں میں ہیں بے شمار
بیدار کررہے تھے سبھی کے ضمیر کو
قول و عمل سے اپنے تھے ملت کے غمگسار
تھے وہ الہ آباد کی عظمت کا اک نشاں
برقی تھے بحر علم کی وہ در شاہوار

دیگر
اکبر الہ آبادی کے یومِ وفات پر
کرتے ہیں آج پیش انھیں اپنا ہم خراج

طنز و مزاح ان کا تھا عالم میں انتخاب
کرتے ہیں آج بھی وہ ہمارے دلوں پہ راج

احمد علی برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:بیگ احساس عہد حاضر کے تھے اک روشن ضمیر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے