ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں : سوانحی و ادبی تعارف

ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں : سوانحی و ادبی تعارف


نام: محمد اطہر مسعود خاں
والد کانام : جناب محمد غوث خاں (م: ٢٦/جون ١٩٨٨)
والدہ کا نام: محترمہ مہر جہاں بیگم (م: ١٩/فروری ١٩٩٧)
تاریخ پیدائش: ٢٨/ جون ١٩٦١ رامپور، یو پی
تعلیم:
٭ ہائی اسکول -حامد انٹر کالج، رامپور ١٩٧٥
٭ انٹرمیڈیٹ-حامد انٹر کالج، رامپور ١٩٧٧
ٍ٭ بی.اے -روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی ١٩٨٠
٭ برج کورس -روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی ١٩٩٣
٭ ایم.اے -روہیل کھنڈ یونیور سٹی، بریلی ١٩٩٥
٭ معلم -جامعہ اردو، علی گڑھ ١٩٩٩١
٭ یو.ٹی.سی-آل انڈیا تعلیم گھر، لکھنؤ ٢٠٠١
٭ پی ایچ.ڈی -روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی ٢٠٠٤
موضوع: اشاریہ ماہنامہ نیا دور لکھنؤ اپریل ١٩٥٥- دسمبر ٢٠٠١ (مع ضروری وضاحت) تحقیقی مقالہ کے صفحات: ١٦٦٤
شادی کی تاریخ: ٣٠/ نومبر ١٩٩٧
اہلیہ کا نام: ترنم خان
اولادیں: غلمان اطہر(بیٹا) ، سعدیہ اطہر (بیٹی)
برادران: محمد اختر مسعود خاں (م: ٢٠ / مارچ ٢٠٠٧)
محمد ظفر مسعود خاں (م: یکم /ستمبر ٢٠١٥)
محمد اظہر مسعود خاں
محمد انور مسعود خاں (م: ۳/اگست ٢٠٢٠)
ہمشیر گان: قمر جہاں
قیصر جہاں (غزالہ)
غیر ملکی سفر: پاکستان ١٩٨٦
ادبی سفر کا آغاز: کہانی -’فرض اور مامتا‘ اشاعت: ماہنامہ نور، رام پور ١٩٧٥
مطبوعہ کتب:
٭کھلتی کلیاں (بچوں کے لیے کہانیاں)، ناشر: اتر پر دیش اردو اکادمی لکھنؤ، پہلا ایڈیشن : ١٩٨٧ ٭دوسرا ایڈیشن: ٢٠٠٤
٭رئیس رامپوری: شاعری اور زندگی، ناشر : چاند پبلی کیشنز، رامپور ١٩٨٨
٭جھوٹ کے پیر (بچوں کے لیے کہانیاں)، ناشر: اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ، پہلا ایڈیشن: ١٩٩٠ ٭دوسرا ایڈیشن: ٢٠٠٤
٭ٹھنڈا خون (افسانوی مجموعہ)، صفحات ١٤٤  تعاون: فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی، اتر پردیش، سال اشاعت: ١٩٩٤
٭ڈاکٹر حسن احمد نظامی (حیات و خدمات)، ناشر: بزم ہم مشرب، رامپور پہلا ایڈیشن: ٢٠٠٧، صفحات: ٣٠٤ ٭دوسرا ایڈیشن: ٢٠١٦، صفحات: ٤٠٨
٭اشاریہ ماہنامہ نیا دور لکھنؤ (مع ضروری وضاحت) ١٩٥٥-٢٠٠١
حصہ اول: اصناف وار، صفحات: ٨٣٠، سال اشاعت: ٢٠٠٩، ناشر: رامپور رضا لائبریری، رامپور
حصہ دوم: مصنف وار، صفحات: ٨٣٤، سال اشاعت: ٢٠٠٩، ناشر: رامپور رضا لائبریری، رامپور
٭ڈاکٹر وقارالحسن صدیقی (حیات اور کارنامے)، صفحات: ٦٨٠، تعاون : اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ، سال اشاعت: ٢٠١١
٭دو گز زمین (افسانے و انشائیے)، مرتبہ: عائشہ چاند (میسور یونیورسٹی، میسور)، صفحات ٧٢٠، ناشر: بزم ہم مشرب رامپور، سال اشاعت: ٢٠١٣
٭سنہری فیصلہ (بچوں کے لیے کہانیاں)، مرتبہ: ایمن تنزیل، صفحات: ١١٢، ناشر: بزم ہم مشرب رامپور، سال اشاعت: ٢٠١٥
(اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ اور بہار اردو اکادمی پٹنہ سے انعام یافتہ)
٭موم کا دل (بچوں کے لیے کہانیاں)، ناشر: اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ، ٢٠١٥
٭غریب شہزادی (بچوں کے لیے کہانیاں)، تعاون: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی، سال اشاعت: ٢٠١٦
٭اشاریہ تذکرہ شعرائے اتر پردیش، صفحات: ١٥٢، سال اشاعت: ٢٠١٧، ناشر: ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں (اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ سے انعام یافتہ)
٭مہ کامل(تحقیقی وتنقیدی مضامین)، مرتبہ: پروفیسر رضیہ پروین (گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج، رامپور)
صفحات ٣٦٨، سنہ اشاعت: ٢٠١٨، ناشر:ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں
٭تذکروں کا اشاریہ (تین ہزار ادیبوں اور شاعروں کا اشاریہ)، صفحات: ٣٠٤، سال اشاعت: ٢٠٢٠، ناشر: ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں
٭کلیات پروفیسر آفتاب شمسی، صفحات: ٨٠٠، سال اشاعت: ٢٠٢١
زیراشاعت کتب:
٭اشاریہ ماہنامہ نیا دور لکھنؤ ۲۰۰۲-٢٠١٩ 
٭مقالات و مضامین (ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں)، مرتب: محمد اکرم خاں
٭ دریچے(مقدمے و پیش ہائے لفظ)، مصنف: ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں
مطبوعہ تخلیقات :
٭تقریباََ ٤٠٠ متفرق تخلیقات۔ افسانے، مضامین، بچوں کے لیے کہانیاں، مقالے، انشائیے، خاکے، تبصرے، فیچرز اور انٹرویوز ہندوستان، پاکستان، نیپال اور دبئی کے تقریباََ پونے دو سو مختلف رسائل، اخبارات اور خاص مجلوں میں شائع ہو چکی ہیں. 
اعزازات: ٭جوہر ایوارڈ (برائے افسانوی ادب) جوہر کلچرل سوسائٹی، رامپور ١٩٩٦
٭سجاد ظہیر ایوارڈ (برائے افسانوی ادب) ساہتیہ کار سنسد سمستی پور ١٩٩٧
٭سر ٹیفکٹ آف آنر (برائے ادبی خدمات) رضا پی جی کالج، رامپور کے قیام کی گولڈن جبلی سالگرہ کے موقع پر ٢٠٠٠ 
٭آسرا ایوارڈ : (برائے تحقیقی مقالہ، اشاریہ نیا دور لکھنؤ)، آسرا کلچرل سوسائٹی رامپور ۴۰۰۲
٭سر ٹیفکٹ آف آنر (برائے ادبی خدمات) بزم احباب رامپور انٹر نیشنل ٢٠٠٧
٭اسمٰعیل میرٹھی ایوارڈ (برائے ادب اطفال)، مع ایک لاکھ روپے، اتر پردیش اردو اکادمی، لکھنؤ ٢٠١٢
٭سر ٹیفکٹ آف آنر (برائے ادبی خدمات) کئیر ایجوکیشنل سوسائٹی، رامپور ٢٠١٣
٭سر ٹیفکٹ آف آنر (برائے ادبی خدمات) آل انڈیا مسلم فیڈریشن، مراد آباد ٢٠١٣ 
٭سر ٹیفکٹ آف آنر (برائے ادبی خدمات) بزم احباب رامپور انٹر نیشنل ٢٠١٦
٭منشی نول کشور ایوارڈ (برائے ادبی خدمات) جشن یوم صحافت اردو، مراد آباد ٢٠١٦
٭اخترالایمان ایوارڈ (برائے ادبی خدمات)، محمد اکرم میموریل پبلک سوسائٹی، نجیب آباد، ٢٠١٩
٭سر سید میموریل سوسائٹی رام پور، راپتی ہاؤسنگ سوسائٹی رامپور اور دیگر کئی اداروں سے بھی انعام اور تو سیفی اسناد مل چکی ہیں
٭’ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں بحیثیت نثر نگار‘موضوع پر جویریہ امجد نے لاہور یونی ورسٹی سے پروفیسر سعدیہ بشیر کی نگرانی میں ایم.فل کیا، ٢٠٢٠ 
٭دیگر علمی و ادبی سر گرمیاں:
٭رامپور، مرادآباد، بدایوں اور امروہہ میں منعقد ہونے والے نیشنل اور انٹر نیشنل ٤١ سمیناروں میں مقالات پڑھے. 
٭آل انڈیا ریڈیو رامپور سے اب تک ۳۳ افسانے نشر ہو چکے ہیں. 
٭آل انڈیا ریڈیو رامپور سے ایک انٹر ویو اور ایک مذاکرہ بھی نشر ہو چکا ہے
٭دو بار ذی سلام اور ایک بار ڈی.ڈی. ون (اردو) سے ٹی.وی انٹر ویو نشر ہو چکے ہیں. 
٭آل انڈیا افسانوی مقابلوں میں اب تک درج ذیل افسانے انعام پا چکے ہیں : المیہ، دوسری دوڑ، سلگتی شمع، لہو سے جلتا چراغ، نادیدہ آنچ، نقش بر آب
٭مختلف قلم کاروں کی تقریباََ تیس کتابوں پر مقدمے یا پیش لفظ لکھے ہیں. 
٭تقریباََ ٢٠ کہانیاں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کی ہیں
٭ہندوستان کے بیس سے زیادہ رسائل میں بچوں کے لیے تقریباََ ٩٠ کہانیاں شائع ہو چکی ہیں. 
٭ایک کہانی صوبہ بہار کے درجہ سات کے Syllabus میں شامل ہے. 
٭رامپور رضا لائبریری میں موجود ١٨٦٩ سے ١٩٩٧ تک کے سیکڑوں مختلف رسائل کے تقریباََ چالیس ہزار شماروں کے ناموں کا اشاریہ مرتب کیا. 
مطبوعہ: ماہنامہ ’نیا دور لکھنؤ‘ مارچ ٢٠٠٣
٭١٩٥٥ سے ٢٠٠١ تک نیا دور میں، ہندوستان کی جنگ آزادی سے متعلق شائع ہوئے ٢٧٥ مضامین کا اشاریہ مرتب کیا 
مطبوعہ: ماہنامہ ’نیا دورلکھنؤ ’انقلاب ١٨٥٧ نمبر‘ اپریل، مئی ٢٠٠٧
٭رضا لائبریری کی ١٩٢٨ سے ٢٠١١ تک کی ١٣٦ مطبوعات کی فہر ست مرتب کی، مطبوعہ: ’ماہنامہ نیا دور‘ لکھنؤ جون ٢٠١٣
٭اشاریہ مرزا غالب مطبوعہ: سہ ماہی’فکر و تحقیق‘، دہلی جنوری -مارچ ٢٠١٢
٭اشاریہ میر تقی میر مطبوعہ: میر تقی میر نمبر ماہنامہ’نیا دور‘ لکھنؤ مئی ٢٠١٠
٭اشاریہ اردو غزل مطبوعہ: سہ ماہی’فکر و تحقیق‘، دہلی اپریل – جون ٢٠١٣
٭اشاریہ اردو افسانہ مطبوعہ: سہ ماہی ’فکر و تحقیق‘، دہلی اپریل -جون ٢٠١٤
٭اشاریہ تذکرۂ  معاصرین ۴ جلد (مالک رام) مطبوعہ: سہ ماہی فکر و تحقیق دہلی، جولائی-ستمبر ٢٠١٨
٭اشاریہ علامہ اقبال مطبوعہ: ماہنامہ ’اردو بک ریویو‘، دہلی
٭نیا دور میں منشی نول کشور سے متعلق شائع ہوئے مضامین کا اشاریہ مطبوعہ: ماہنامہ رہنمائے تعلیم دہلی، فروری ٢٠٠٥ 
٭اشاریہ ماہنامہ رہنمائے تعلیم (١٩٩٨) مطبوعہ: رہنمائے تعلیم دہلی، مئی ٢٠٠٧ 
٭ اشاریہ ماہنامہ ’شاعر‘ ممبئی (٢٠٠٩)، مطبوعہ: ماہنامہ’زریں شعاعیں‘ بنگلور، پہلی قسط: فروری ٢٠١٠، دوسری قسط : مارچ ٢٠١٠ 
٭ اشاریہ عصمت چغتائی(کتب و رسائل میں عصمت پر شائع ہوئے مضامین)، مطبوعہ: عصمت چغتائی نمبر دوماہی ’سہیل‘ کولکاتا مئی، اگست ٢٠١٥
٭اشاریہ ویریندر پرشاد سکسینہ (ہند و پاک کے ۴۳ اخبارات و رسائل میں شائع ہوئے ٢٨٠ مقالات و مضامین کا اشاریہ مرتب کیا، ٢٠١٠ 
٭اشاریہ مولانا اسمٰعیل میرٹھی (بچوں کے لیے مولانا کی تیار کردہ پانچ نصابی کتابوں کا اشاریہ مرتب کیا)
٭ اشاریہ ’تذکرہ ارباب اردو‘ (اسما رفعت حسین کی ۶ جلدوں پر مشتمل کتاب کے تقریباََ ایک ہزار ادیبوں کا اشاریہ مرتب کیا) غیر مطبوعہ
٭ اشاریہ ’تذکرہ شاعرات اودھ‘ (ڈاکٹر عرفان عباسی) غیر مطبوعہ
٭اشاریہ شاگردان امیر مینائی کا اشاریہ(ڈاکٹر عرفان عباسی)
٭’تذکرہ نثر نگاران اردو‘ (ڈاکٹر عرفان عباسی) کا اشاریہ مرتب کیا (غیر مطبوعہ)
٭ ’تذکرہ آپ ہیں‘ (ڈاکٹر عرفان عباسی) کی ۸ جلدوں کے سبھی تقریباً ١٦٠٠شاعروں کا اشاریہ مرتب کیا (غیر مطبوعہ)
٭ اشاریہ عمر انصاری (نیا دور میں شائع ہونے والی ساری شعری ونثری تخلیقات کا اشاریہ مرتب کیا، مطبوعہ: روزنامہ صحافت لکھنؤ، ٢٧/ دسمبر ٢٠٠٥ 
٭رضا لائبریری میں موجود ماہنامہ ’نیا دور‘ لکھنؤ کے سبھی شماروں کی لائبریری کے کال نمبر کے ساتھ مکمل فہرست ترتیب دی، 
(مطبوعہ: ماہنامہ رہنمائے تعلیم، دہلی)مئی ٢٠٠٤)
٭ ماہنامہ ’نیا دور‘ لکھنؤ کے ١٩٥٥ سے  ٢٠١٥ تک شائع ہونے والے سبھی ١٠٣ خاص نمبروں اور خصوصی گوشوں کا اشاریہ مرتب کیا.
٭ہندوستان کے تقریباََ دس ہزار ادیبوں کے ایڈریس کی ڈائریکٹری (زیر ترتیب)
٭ نیا دور میں ١٩٥٥ سے ٢٠١٠ تک صحافت کے متعلق شائع ہوئے مضامین کا اشاریہ مرتب کیا
٭رئیس رامپوری کے آٹھ شعری مجوعوں کا اشاریہ مرتب کیا
٭ پروفیسر صغیر افراہیم کی ہندو پاک میں شائع ہوئی تخلیقات کا اشاریہ ١٩٧٨-٢٠١٢
٭ دو ماہی’گلبن‘ احمد آباد اور ماہنامہ ’بچوں کی نرالی دنیا‘ دہلی کا ایک ایک سال کا اشاریہ
٭عابد سہیل کی نیا دور میں شائع ہوئی ساری تخلیقات کا اشاریہ ١٩٥٥-٢٠١٥
٭اشاریہ تذکرہ دبستان گورکھ پور، زیر اشاعت: سہ ماہی فکر و تحقیق، دہلی
٭ رباب رشیدی کی نیا دور میں شائع ہوئی ساری شعری و نثری تخلیقات کا اشاریہ مرتب کیا (مطبوعہ: کتاب – ایک شاعر پیارا سا)
٭عالمی افسانوی مجموعوں کا اشاریہ زیر ترتیب جس میں اب تک بیس ملکوں کے چھ ہزار سے زیادہ افسانوی مجموعوں کا اشاریہ مکمل ہو چکا ہے (اس اشاریہ میں تین چیزیں شامل ہیں:افسانوی مجموعہ کا نام، مصنف کا نام اور سال اشاعت)
٭اقبال مجید کی ١٩٥٧ سے ٢٠١٧ تک ساٹھ سال میں نیا دور لکھنؤ میں شائع ہوئیں سبھی تخلیقات کا اشاریہ، مطبوعہ : ماہنامہ نیا دور اپریل ٢٠١٩
٭اشاریہ میر انیس اور اردو مرثیہ (مع ضروری وضاحت) ١٨٧٨  تا ٢٠١٦ مطبوعہ: ماہنامہ نیا دور لکھنؤ، میر انیس نمبر اکتوبر تا دسمبر ٢٠١٦
٭اشاریہ اردو غزل: ٢٠٠١ تا ٢٠١٦ مطبوعہ سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز، دربھنگہ جنوری ٢٠١٧ تا ستمبر ٢٠١٧ 
٭اشاریہ راجندر سنگھ بیدی(بیدی کتب و رسائل میں) دو ماہی سہیل، کولکاتا نومبر،دسمبر ٢٠١٦
٭اشاریہ رضا لائبریری جرنل (شمارہ ایک تا ٣٠)  مطبوعہ: رضا لائبریری جرنل، شمارہ نمبر: ۱۳، ٢٠١٧

٭ ’تذکرہ آپ‘ (ڈاکٹرعرفان عباسی) ایک جلد کا اشاریہ مرتب کیا
٭ ’تذکرہ آپ تھے‘ (ڈاکٹر عرفان عباسی) دو جلدوں کا اشاریہ مرتب کیا
٭ماہنامہ نیا دور میں ١٩٥٥ سے ٢٠١٩ تک مہاتماگاندھی سے متعلق شائع ہوئیں لگ بھگ دو سو نظموں کا اشاریہ مرتب کیا
مطبوعہ: راج بھاشا ہندی پتریکا، رامپور رضا لائبریری ۹۱۰۲
٭عبدالماجد دریا بادی، احمد ابراہیم علوی، مسعود حسن رضوی ادیب اور دیگر کئی قلم کاروں کے نیا دور کے تعلق سے اشاریے مرتب کیے
٭منشی پریم چند، کرشن چندر، سعادت حسن منٹو، پروین شاکر، احمد فراز، منشی نول کشور، فراق گورکھپوری، علامہ اقبال، میر تقی میر، جگر مرادآبادی کا اشاریہ
٭کتاب: اخبارالاخیار(مصنف:مولوی عبدالحق محدث دہلوی) کا رضا لائبریری میں اردو سے ہندی میں ترجمہ کیا، صفحات: ٤٧٥
٭کتاب: تحفۃ الکرام (مصنف: میر علی شیر قانع) کا رضا لائبریری میں اردو سے ہندی میں ترجمہ کیا، صفحات: ایک ہزار
٭تلسی داس کے ناٹک ’شکنتلا‘ پر لکھے ساغر نظامی کے مقدمہ کا رضالائبریری میں اردو سے ہندی میں ترجمہ کیا، صفحات: لگ بھگ ٢٠٠
٭اترپردیش اردو اکادمی لکھنؤ کے متعدد مسودوں پر تبصرے لکھے
٭درج ذیل قلم کاروں پر لکھے مضامین، مقالات، خاکے اور انٹر ویوز شائع ہوئے:
البیرونی، جلال الدین محمد رومی، سر سید احمد خاں، توفیق فاروقی، ڈاکٹر سیفی سرونجی، شکیل انوار صدیقی، قمر قدیر ارم، درشن دیال مہتہ، مولانا وجیہ الدین احمد خاں، آس محمد، مولوی عبدالحق، ایم.شفیق انصاری، ڈاکٹر عرفان عباسی، شاگرد غالب حکیم معشوق علی خاں جوہر، ڈاکٹر محمد رضا امروہوی، علامہ اقبال، صبیحہ ناز دہلوی، مرتضیٰ ساحل تسلیمی، پروفیسر جگن ناتھ آزاد، عزیز مراد آبادی، پروین شاکر، سلیم جعفری، ڈاکٹر بختیار نواز، شام بارک پوری، مولانا حماد احمد صابری، شبیب احمد کاف، وقار حلم، مولانا محمد علی جوہر، بی اماں، نذیر احمد یوسفی، ڈاکٹر شعائراللہ خاں، سلیم انصاری، معین الدین حسن صابری، شبیر حسن خاں، سیما فریدی، فریدہ رحمت اللہ خان، محمد ذاکر علی خاں، محمد بشارت علی خاں فروغ، آزر نعمانی، ہر بھجن سنگھ تھاپر، خورشید ملک، سر سید کی والدہ عزیز النساء بیگم، تسکین زیدی، خلیل خاں کشمیری، ریحانہ عاطف خیر آبادی، علی جواد زیدی، محمد انور مسعود خاں، رباب رشیدی، یعقوب علی خاں مہر رامپوری، علامہ راشد الخیری، اظہر علی خاں، ڈاکٹر شریف احمد قریشی، استاد رامپوری، منشی پریم چند، سید صباح الدین عبدالرحمن، سید خالد احمد، سید امجد حسین، اسرار سید، امیر احمد صدیقی، سید خورشید احمد، مبین احمد صدیقی، شاہ نواز قریشی، فرحت اللہ انصاری، صباح الدین عمر، نجیب انصاری، ڈاکٹر و ضاحت حسین رضوی، محمد الیا س خاں، نفیس سنبھلی، رفعت سروش، عمر خیام، مسرور تمنا، تنظیم رضا قریشی، سید احمد میاں، شکیل بدایونی، پروفیسر قمر رئیس، ڈاکٹر حسن احمد نظامی، جگر مرادآبادی، رئیس رامپوری، عبداللہ عرشی، نکہت افلاک، ڈاکٹر قمر رئیس بہرائچی، خلیق النساء، نصرت شمسی، محمد مجیب احمد، سعادت حسن منٹو، س.ش.عالم، ایس.فضیلت، محشر عنایتی، تبسم نشاط، مسرور صغریٰ، فیض احمد فیض، انونو محمود خاں، محمد احمد دانش، مدہوش بلگرامی، عصمت چغتائی، اختر شاہ جہاں پوری، ف.س اعجاز، احمد فراز، قیصر شکیلی شاہ جہاں پوری، ڈاکٹر مینا نقوی، چشمہ فاروقی، مولانا اسمٰعیل میرٹھی، شوکت تھانوی، ڈاکٹر عبرت بہرائچی، دل شاہ جہاں پوری، عطیہ پروین، انجم بہار شمسی، صابر رضا خاں، علی سردار جعفری، مکارم الحق مکارم، ذیشان مراد، ڈاکٹر رباب انجم، شاہ نیاز احمد بریلوی، ڈاکٹر عبد الرشید خاں، ڈاکٹر زیبا ناز، سید جمال الدین صاحب، پروفیسر شہر یار، سید عبدالرزاق بانسوی، منشی دوارکا پرشاد افق لکھنوی، امین بنجارا، عتیق جیلانی سالک، صفیہ اختر، انور کیفی، پروفیسر شاہدہ شاہین، پروفیسر ملک زادہ منظوراحمد، مالک رام، علقمہ شبلی، لئیق خاں کوثر، ساغر جیلانی، مولانا حسرت موہانی، مولانا ظفر علی خاں، مرزا محمد ہادی رسوا، محمد شریف خاں سامر، گوردت سنگھ دارا، قیسی رامپوری، مولوی محمد یوسف شمسی، موتی میاں ثروت قادری، اقبال مجید، فہیم بسمل، پروفیسر طاہرہ احساس (پاکستان) سید انور ظہیر رہبر(جرمنی)، لئیق خاں کوثر، ڈاکٹر مخمور کاکوروی، پروفیسر آفتاب شمسی، جاوید کمال، ابن انشا، صائمہ ذوالنور، ڈاکٹر فرحینہ، عابد سہیل، نکہت افلاک، خورشید جہاں، ڈاکٹر ریحان حسن، ڈاکٹر جنتی اکرم، ڈاکٹر رخسانہ عالم، مسلم انصاری، سلیم خاور اور دیگر متعدد مذہبی شخصیات!
٭لائف ممبر: صولت پبلک لائبریری، رامپور
٭سینئر ریسرچ اسکالر-رامپور رضا لائبریری، رامپور
٭سابق معاون اعزازی، ماہنامہ ’رہنمائے تعلیم‘ دہلی
٭سابق ممبر مجلس مشاورت: ماہنامہ ’راہی‘ اورنگ آباد (بہار)
٭سابق ممبر مجلس مشاورت: سہ ماہی ’جدید حالی‘ اورنگ آباد (بہار)
٭سابق ممبر ایڈوائزری بورڈ: سر سید لائبریری، نالندہ (بہار)
٭سابق نیشنل سروس والنٹیر ٨٣-١٩٨٢ ٹریننگ کلکتہ، Adult Education Supervisor کی حیثیت سے کام کیا
٭٢٩ /جولائی ١٩٧٤ کو اپنے ساتھیوں کے تعاون سے ’بزم اردو‘ قائم کی
٭١٩٨٦ میں ’بزم ہم قلم‘ قائم کی، جس کے تحت بہت سی افسانوی نشستیں کیں اور دو بار آل انڈیا افسانوی مقابلے کرائے
٭فروری ٢٠٠٦ میں ’بزم ہم مشرب‘ قائم کی جس کا اہم مقصد اردو کی ترویج و ترقی اور مختلف اہم شخصیات سے متعلق کتابوں کی ترتیب و اشاعت ہے
—————————–
(۲۲/جون٢٠٢١ء)

Dr. Mohd. Athar Masood Khan
Ghaus Manzil, Talab Mulla Iram
Rampur 244901 U.P
Mob: 9719316703
9520576079

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے