سونا دل کا دیار ہے اپنا

سونا دل کا دیار ہے اپنا

ڈاکٹر مقصود عالم رفعت

سونا دل کا دیار ہے اپنا
گلستاں ریگزار ہے اپنا
کوئی تو پوچھتا ہے حال دل
کوئی تو غم گسار ہے اپنا
جرم اتنا ہے صدق گو ہوں میں
باغیوں میں شمار ہے اپنا
منحصر غیر پر نہیں کرتا
خود پہ بس اعتبار ہے اپنا
جانے کب لوٹ کر میں آوُں گا
آج بھی انتطار ہے اپنا
بس اسی بات کا تو رونا ہے
دشمنِ جان یار ہے اپنا
روز رہتا ہوں میں خسارے میں
شعروں کا کاروبار ہے اپنا
کیا ہے رسوائی کا سبب آخر
خرقہ کیوں تار تار ہے اپنا
شعر جو آپ کو پسند آئے
بس وہی شاہ کار ہے اپنا
جان دے کر نبھاتا ہوں وعدہ
ایسا رفعت قرار ہے اپنا

شاعر کا رابطہ نمبر :9315145062

ڈاکٹر مقصود عالم رفعت کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو : ہزل

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے