جہاں کو آپ کے صدقے سنوارا یا رسول اللہ (نعت)

جہاں کو آپ کے صدقے سنوارا یا رسول اللہ (نعت)

تلک راج پارس

جہاں کو آپ کے صدقے سنوارا یا رسول اللہ
خدا نے دے دیا ہم کو اتارا یا رسول اللہ

وہ آئے نور برسا شام کے ایواں چمکتے ہیں
جنابٍ آمنہ نے گھر سے دیکھا یہ نظارہ یا رسول اللہ

جہاں میں آئے تو کعبہ سلامی پیش کرتا ہے
یوں استقبال ہوتا ہے تمہارا یا رسول اللہ

سرٍ محشر برائے مغفرت ساری ہی امت نے
خدا کے سامنے تم کو پکارا پکارا یا رسول اللہ

نہ ہندو دیکھتے والے نہ مسلم دیکھتے والے
مجھے بھی دے دیا تم نے سہارا یا رسول اللہ

رکھا ہے رزق اپنا یاد کہ رزاق کو بھولے
عمل ہے کافرانہ یہ ہمارا یا رسول اللہ

نزع کے وقت دل میں دین ہے سورہء یاسین
سماعت میں فرشتے نے اتارا یا رسول اللہ

مجھے پارس بناکر نعت کہنے کا ہنر بخشا
مری قسمت کا چمکا ہے ستارہ یا رسول اللہ

شاعر کا مختصر تعارف:
نام ۔ تلک راج ٹِلوانی
ادبی نام ۔ تلک راج پارس
والد کا نام۔ مرحوم لوکراج ٹِلوانی
والدہ کا نام ۔ مرحومہ جسودا دیوی
جنم تاریخ ۔۔٢٣ جنوری ١٩٥١
تعلیم ۔بی۔اے
آغازِ شاعری ۔۔١٩٧٥
اشاعت :
(1 پتّے شور مچاتے ہیں شعری مجموعہ ) 2001
2. تیرےلۓ شعری مجموعہ 2007
3. الف یا مصطفیٰ
ایک نعت ایک ہزار شعر

موباٸل نمبر 09755185404

Address
Laxmi pharma
Opposit maruti standard show room
Nepier town
jabalpur


شاعر کی دو مزید نعتیں :

دین اسلام کی ایمان کی خوشبو آئے
آپ کے جسم سے قرآن کی خوشبو آئے

طاق میں رکھے ہوئے جزدان کی خوشبو آئے
گھر مین پڑھتے ہوئے فرقان کی خوشبو آئے

پنج گانہ کروں سجدے کہ تلاوت کہ ثنا
آخرت کے سبھی سامان کی خوشبو آئے

ذہن سے روضہء سرکار کہ مکہ کی جھلک
حج پہ جانے کے بھی ارمان کی خوشبو آئے

ذہن میں‌آپ کی سیرت کا تصور ہے مگر
دل سے اب نعت کے امکان کی کوشبو آئے

جس کو مولی نے بلایا ہے وہاں ملنے کو
آسمان سے اسی مہمان کی خوشبو آئے

جب کبھی دیکھوں‌، پڑھوں یا کہ سنوں‌میں پارس
مجھ کو قرآن سے رحمان کی خوشبو آئے
……..
اللہ کا عظیم سلیقہ کہو اسے
سرکار دوجہاں ہے مسیحا کہو اسے

پاکیزگی کے سامنے پاکیزگی چلی
معراج ہورہی ہے قرینہ کہو اسے

سرکار کی ادا کی میں‌تعریف کیا کروں
اللہ کی رضا کا طریقہ کہو اسے

سرکار کی عطا ہے مرا دین مومنو
اسلام بھی کہوں‌ تو وظیفہ کہو اسے

ایسی مثال کوئی نہیں اس جہان میں‌
جنت اسے کہو کہ مدینہ کہو اسے

سرکار کی ثنا میں کٹے زندگی مری
منت اسے کہو کہ فریضہ کہو اسے

ایمان کی نظر میں‌طہارت کا ہے مقام
طاہر جو میں رہوں ‌تو عقیدہ کہو اسے

پارس تمام رات کٹے حمد و نعت میں‌
الہام ہوگیا تو صحیفہ کہو اسے

شیئر کیجیے

One thought on “جہاں کو آپ کے صدقے سنوارا یا رسول اللہ (نعت)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے