نہ اب دیر ہو (نظم)

نہ اب دیر ہو (نظم)

اصغر راز فاطمی

روشنی گل نہ ہو
روشنی گل نہ ہو
چلو چل پڑو
اندھیروں کے بڑھتے قدم روک دو
مشعلیں ہاتھ میں اور تلوار ہو
شور ہو ہر طرف اور ہنکار ہو
اندھیروں کے بڑھتے قدم روک دو
زنجیر و دیوار سب توڑ دو
اٹھو! سر فروشو نہ اب دیر ہو

 

شاعر کا مختصر تعارف :
اصل نام:اصغر عالم
قلمی نام:اصغر راز فاطمی
پیدائش :١٩/فروری ١٩٥٢ ( بہ اعتبار سرٹیفکٹ)
آبائی وطن:صاحب گنج کیسریا، مظفرپور، بہار، انڈیا
اپنے والد اور چچا کے ساتھ برسوں پہلے پورنیہ آکر بسے یہیں پورنیہ کالج سے بی اے کیا. بہار یونیورسٹی مظفرپور سے ایم اے اور پھر پورنیہ ویمنس کالج میں بحیثیت لیکچرار تدریسی فرائض انجام دیے. دوران ملازمت یوجی سی ٹیچر فیلو شپ کے تحت دہلی یونیورسٹی سے ایم فل کیا. دہلی کے اساتذۂ فن سے قربت حاصل رہی.
ادبی شخصیت کی تین جہتیں ہیں:شاعری، افسانہ نگاری اور تحقیق
شاعری کا یک مجموعہ "وا نہیں ہے کوئی در” 2018 میں منظر عام آیا.
افسانوں کا مجموعہ اور تحقیقی مضامین کا مجموعہ جلد ہی منظر عام پر آنے والے ہیں.
رابطہ:بشری منزل، خرانچی ہاٹ، پورنیہ بہار، پن:854301

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے