سرحد کے پھول۔۔۔۔!

سرحد کے پھول۔۔۔۔!

نظم نگار: منیش کمار
ہندی سے ترجمہ: ایس ایم حسینی
فون نمبر 8960512979
04/ندوہ کیمپس، ڈالی گنج، لکھنؤ

میں ایک گہرا گڑھا کھودنا چاہتا ہوں
اتنا گہرا جس میں دفن کر سکوں
سبھی ہتھیار، بم اور بارود
اسی زمین کے ایک
چھوٹے حصہ پر کروں کھیتی
ایک حصہ پر بناؤں کتاب گھر
زمین پر اُگاؤں طرح طرح کے پھول
کتاب گھر میں اکٹھا کروں
محبت بھری نظمیں
جنگ کا نقارہ بجنے پر
فوجیوں کو دوں حکم
دشمن کی زمین کو بھر دو
پھولوں سے
سرحد پر ساتھ مل کر پڑھو
پیار بھری نظمیں
میں بھی دیکھوں
پھولوں کی خوشبو اور
محبت بھری نظموں کے آگے
کون سی فوج ٹِک پاتی ہے۔
***آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :کتاب: خان محبوب طرزی (لکھنؤ کا ایک مقبول ناول نگار)

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے