شخصیت آزاد کی تھی مرجع اہل نظر

شخصیت آزاد کی تھی مرجع اہل نظر

(بہ یاد مولانا ابوالکلام آزاد
تاریخ ولادت 11 نومبر 1888
تاریخ وفات : 22 فروری 1958) 

احمد علی برقی اعظمی

شخصیت آزاد کی تھی مرجع اہل نظر
ان کو حاصل تھا جہاں میں عز و جاہ و کر و فر
ہے "غبار خاطر" ان کے فکر و فن کی ترجمان
ان کے رشحات قلم ہیں مظہر علم و ہنر
ان کی عظمت کے نشاں ہیں "الہلال" و "البلاغ"
جس میں ہیں اردو صحافت کے سھی لعل و گہرے
"ترجمان القرآں" ہے ان کی بصیرت کی گواہ
ان کی اردو فارسی عربی پہ تھی گہری نظر
شخصیت پر ان کی ہے اقبال کا صادق یہ قول
ہوتے ہیں پیدا بڑی مشکل سے ایسے دہدہ ور
ان کی تقریروں سے عصری آگہی ہے ہم کنار
ان کی تحریریں ہیں اک آئینہ نقد و نظر
اس صدی کی تھے وہ برقی شخصیت تاریخ ساز
ان کا فن آئینہ ایام میں ہے جلوہ گر
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:دہلی میں شعر و ادب کا پاسباں ہے اردو گھر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے