پندرہ روزہ ”صدائے بسمل“ حق کا جانب دار، بے باک صحافت کا علم بردار

پندرہ روزہ ”صدائے بسمل“ حق کا جانب دار، بے باک صحافت کا علم بردار

مظفر نازنین، کولکاتا
پندرہ روزہ ”صدائے بسمل“ ہندستان کے پٹنہ اور لکھنؤ سے شائع ہونے والا وہ اخبار ہے جو بلا شبہ حق کا جانب دار اور بے باک صحافت کا علم بردار ہے۔ گذشتہ سال 2020 ء، میں جب وطن عزیز COVID-19 اور Lockdown کے زیر اثر تھا۔ اس دوران ”صدائے بسمل“ کا پہلا شمارہ نکالا گیا۔ یہ e-paper ہے اور پورے طور پر digital ہے۔ آج جب وطن عزیز ہندستان میں COVID-19 اور Lockdown سے شہری زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ ایسے میں بیش تر اردو اخبارات کی اشاعت بند ہوگئی ہے۔ ایسے ماحول میں ”صدائے بسمل“ کا پابندی سے شائع ہونا قابل ستائش ہے اور قابل داد و تحسین ہے۔ اس کے مدیر اعلیٰ جناب ذکی طارق بارہ بنکوی ہیں، جن کی زیر سرپرستی یہ اخبار منظر عام پر آرہا ہے۔
اس کے علاوہ ”صدائے بسمل“ کے اہم رکن عالی جناب ابو شحمہ انصاری صاحب، زاہد رضا بنارسی صاحب، صالحہ صدیقی صاحبہ، پریم ناتھ بسمل جی کی کرم فرمائیاں بھی شامل ہیں کہ یہ اخبار پوری آب و تاب کے ساتھ ہر پندرہ روز پر باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس میں تمام مضامین بہت ہی کار آمد ہیں اور یہ اخبار ادب، سیاست، کھیل کود، ہر شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کرتا ہے۔ بہترین تزئین کاری ہوتی ہے۔ بلاشبہ یہ ذہنی تشنگی کی تسکین کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہاں دنیا بھر سے تخلیق کار، ادبا، شعرا، کی شاہ کار نگارشات کو یکجا کر کے مع نام و تصویر بڑے ہی اہتمام سے شائع کیا جاتا ہے۔ بہترین غزلیں، نظمیں، شان دار افسانے پڑھنے کو ملتے ہیں۔
اس ضمن میں اتنا ہی کہنا کافی ہوگا کہ ”صدائے بسمل“ پندرہ روزہ لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع کر کے گویا اردو کی بے لوث خدمت جاری ہے۔ آج اس پُر آشوب دور میں ادب کی بے لوث خدمت کرنا بہت بڑی بات ہے۔
اس ضمن میں عزت مآب ایڈیٹر صاحب ذکی طارق بارہ بنکوی، ابو شحمہ انصاری، پریم ناتھ بسمل جی اور زاہد رضا بنارسی کو تہہ دل سے پُر خلوص مبارک باد پیش کرتی ہیں اور ان کے صحت کے ساتھ طویل عمر کی دعا گو ہوں۔ خدا انھیں صحت دے اور اس طرح ادب کی خدمت میں مصروف رہیں آمین۔”صدائے بسمل“ کے لیے بس یہ شعر صادق آتا ہے۔
آئینہ وفا ہے گنجینۂ شفا ہے
یہ دین کا ہے ہادی دنیا کا رہ نما ہے
Mobile + Whatsapp: 9088470916
E-mail: muzaffarnaznin93@gmail.com

مظفر نازنین کی یہ نگارش بھی ملاحظہ ہو : اردو کا پہلا بین الاقوامی ادبی جریدہ سہ ماہی ”ورثہ“

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے