اوج پر ہے میری قسمت واہ واہ

اوج پر ہے میری قسمت واہ واہ

محسن دیناج پوری

اوج پر ہے میری قسمت واہ واہ
لکھ رہا ہوں ان کی مدحت واہ واہ

دل میں ہے ان کی محبت واہ واہ
ہے مرا ایماں سلامت واہ واہ

یانبی عشاق کا ایمان ہے
”آپ کا در رشک جنت واہ واہ“

قبر میں دیدار ہوگا آپ کا
سوچ کر خوش ہے یہ امت واہ واہ

چاشنی غزلوں میں وہ پاٸی نہیں
نعت میں ہے خوب لذت واہ واہ

ہو مبارک آمد سرکار کی
چار سو پھیلی ہے رحمت واہ واہ

لکھ رہا ہوں نعت ان کی ہرگھڑی
میرے رب کی ہے عنایت واہ واہ

آپ کی نسبت سے آقا اب مری
زندگی ہے خوبصورت واہ واہ

بزم میں یہ نعت کا فیضان ہے
مل رہی ہے مجھ کو عزت واہ واہ

یانبی محسن کی ہے یہ آرزو
روضے کی کرلے زیارت واہ واہ

محسن دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :حسن پر اعتبار کون کرے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے