محترم چندر بھان خیال کو ان کی کتاب ‘تازہ ہوا کی تابشیں` کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 (اردو شاعری) کا مستحق قرار دیے جانے کے اعلان پر ہدیۂ تبریک اور نیک خواہشات :
مسعود بیگ تشنہ
یا شاعری یہ ضو فشاں
یا ضو فشاں اردو زباں
‘تازہ ہوا کی تابشیں`
یا یہ خیالِ چندر بھاں
عشقِ نبی میں ڈوب کر
‘لولاک` کا تحفہ دیا
چل کر دھرا پہ عشق کی
افلاک کا تحفہ دیا
یہ ہے انعامِ واقعی
لوح و قلم کی دلبری
دل سے مبارک آپ کو
اعزازِ اردو شاعری
[23 فروری 2022 ،اِندور
نوٹ : ‘تازہ ہوا کی تابشیں` شعری مجموعہ اور ‘لولاک` نعتیہ مجموعہ ہے.]
مسعود بیگ تشنہ کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :بلبلِ ہندوستاں، سُوَر کوکِلا خاموش ہوگئی
شیئر کیجیے