جہاں سےہوگئے رخصت نصیر احمد خاں

جہاں سےہوگئے رخصت نصیر احمد خاں

بیاد ممتاز ماہر لسانیات اردو پروفیسر نصیر احمد خان مرحوم
(تاریخ وفات : ٣/ اگست ٢٠٢١) 
احمد علی برقی اعظمی

جہاں سےہوگئے رخصت نصیر احمد خاں
لسانیات پہ جن کی کتب ہیں ورد زباں
تھی ان کی ذات گرامی وقار جے این یو
تھے ان کے کام سے واقف تمام اہل جہاں
انھیں زبان وبیاں پر عبور تھا حاصل
نگارشات سے ان کی عیاں ہے روح زماں
لسانیات پہ ان کی کتب ہیں لاثانی
تھے آج عصری ادب میں وہ جس کی روح رواں
کیے جو کام ہیں تاریخ ساز اردو میں
تھا ان کا رخش قلم عمر بھر رواں و دواں
ہو ان کی روح کو حاصل سکون جنت میں
خدا کے فضل سے راس آئے ان کو باغ جناں
تھےایسے ماہر اسلوبیات وہ برقی
وفات جن کی ہے اردو کا اک عظیم زیاں
***
آپ یہ بھی ملاحظہ فرمائیں : رونق شہر بدایوں تھے شکیل

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے