بزم شیراز کی جانب سے ماہانہ نعتیہ نشست کا انعقاد

بزم شیراز کی جانب سے ماہانہ نعتیہ نشست کا انعقاد

جون پور، ٢٨ اگست ٢٠٢٢ : بزم شیراز کے زیر اہتمام ماہانہ نعتیہ نشست معروف شاعر احمد نثار جون پوری کی صدارت میں شہر کے محلہ شیخ محمد میں منعقد کی گئی جس میں شہر کے معتبر شعراے کرام نے شرکت کرکے نعت و منقبت پر مبنی اشعار سامعین کی نذر کیا۔ پروگرام کی ابتدا حافظ حسان نے تلاوت کلام ربانی سے کیا اور نعت نبی کی شان میں گلہائے عقیدت حنیف انصاری نے پیش کیا. پروگرام کی نظامت ناظم مشاعرہ مظہر آصف نے فرمائی۔
اس موقعے پر بزم شیراز کے کنوینر انوار احمد انوار دلارے نے کہا کہ یہ بزم کافی پرانی ہے، اس کے زیر اہتمام متعدد پروگرام منعقد ہوچکے ہیں. کورونا وبا کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں ہوا تھا، کووڈ کے بعد بزم شیراز کی جانب سے یہ پہلا پروگرام ہے. اب آئندہ ہر ماہ طرحی نشست کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔
چند اشعار قارئین کی نذر ہیں:
کیا شان ہے دیار نبی کریم کی
دیوار سامنے ہو تو چہرہ دکھائی دے
احمد نثار جونپوری
کیا سیراب چشم ساقی کوثر نے کچھ اتنا
جو پیاسا تھا وہ دریا کی طرح بہتا نکل آیا
اکرم جون پوری
پہلے تو نبی کی الفت سے ایمان سجایا جاتا ہے
پھر دل کی مقدس دنیا میں قرآن سجایا جاتا ہے
اسیم مچھلی شہری
تمام عمر اسی آرزو میں کٹ جائے
مری تلاش تری جستجو میں کٹ جائے
احمد حفیظ جون پوری
جس پہ مدح و ثنا ان کی لکھی گئی
وہ ورق آخرت کا ورق ہو گیا
پریم جون پوری
سلطان مدینہ سبب خلق جہاں ہیں
ہر ذہن میں ہے شہرت سلطان مدینہ
انوار جون پوری
خدا سے محمد کا رشتہ عیاں ہے
زبان محمد خدا کی زبان ہے
احمد عزیز غازی پوری
جاگی ہے جب سے دل میں مدینے کی آرزو
واللہ تب سے بڑھ گئی مدینے کی آرزو
مونس جون پوری
اس کے علاوہ مولانا انوار احمد قاسمی، انصار جون پوری، مستعین جون پوری، کمل جون پوری، شجر جون پوری، ناطق غازی پوری، حق فتح پوری، عباس کاظمی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کیے. آخر میں بزم شیراز کے جنرل سکریٹری حنیف انصاری نے تمام شعرا و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :بزمِ حفیظ جونپوری کے تحت ضیائے غزل کی رسمِ اجرا

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے