بہ یاد حضرت احمد نظامی مرحوم سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا رحمتہ اللہ علیہ
تاریخ وفات : 18 اگست 2022
احمد علی برقی اعظمی
رحلت احمد نظامی سانحہ ہے دل فگار
جس سے ہیں بستی نظام الدین میں سب سوگوار
کرتے تھے نذد عقیدت اپنی جو ان پر نثار
غم زدہ ماحول میں ہیں ان کی آنکھیں اشکبار
تھے وہ درگاہ نظام الدیں کے سجادہ نشین
سب کی نظروں میں تھے جس سے صاحب عز و وقار
عہد حاضر میں تصوف کے علم بردار تھے
جن کا روحانی تصرف ہے سبھی پر آشکار
ہے غم و اندوہ کا طاری سماں چاروں طرف
ہے مریدوں کی صفوں میں ایک ذہنی انتشار
صدمہ جانکاہ سے برقی سبھی ہیں مضطرب
آتے آتے آئے گا اس بے قراری کو قرار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :شیر خدا کی آنکھ کا تارا حسین ہے
شیئر کیجیے