میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاج دار

میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاج دار

بہ یادِ ناخدائے سخن میر تقی میر

احمد علی برقیؔ اعظمی

شخصیت ہے میر کی دنیائے اردو کا وقار
اُن کی عصری معنویت آج بھی برقرار
ضوفگن ہے جس سے بزمِ علم و دانش آج تک
بحرِذخارِ ادب کی تھے وہ دُرِ شاہوار
تھا یہاں پر میرؔ جیسا صاحبِ فکر و نظر
اہلِ دہلی کے لیے ہے باعثِ صد افتخار
میرؔ کا رنگِ تغزل بن گیا ان کی شناخت
مرزا غالبؔ کو بھی تھا ان کے سخن پر اعتبار
میرؔ کا ثانی نہ تھا کوئی بھی ان کے دور میں
میرؔ اقلیمِ سخن کے تھے حقیقی تاج دار
ہیں نقوشِ جاوداں اُن کے خزاں نا آشنا
گلشنِ اردو میں ان کی ذات ہے مثلِ بہار
تھی کسی کو بھی نہیں تابِ سخن ان کے حضور
تھے معاصر ان کے اُن کے سامنے مثلِ غبار
صرف برقیؔ ہی نہیں ان کے سخن کا قدرداں
سب مشاہیرِ سخن میں کرتے ہیں اُن کا شمار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :چرخِ ادب پہ جلوہ نما مجتبیٰ حسین

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے