تھے جو مشہور زمانہ منٹو

تھے جو مشہور زمانہ منٹو

بہ یادِ سعادت حسن منٹو
تاریخ ولادت : 11مئی 1912

احمد علی برقی اعظمی

تھے جو مشہور زمانہ منٹو
خود میں تھے ایک فسانہ منٹو
کچھ کی نظروں میں تھے بے باک ادیب
کچھ کے تھے زیر نشانہ منٹو
رگ احساس پہ تھی ان کی گرفت
اپنے فن میں تھے یگانہ منٹو
ندرت فکر و نظر تھی ان میں
زندگی کا تھے ترانہ منٹو
کچھ سمجھتے تھے انھیں فحش نگار
تھے کہں فخر زمانہ منٹو
ان کے افسانوں میں ہے سوز دروں
جس سے تھے ورد زمانہ منٹو
ان کا مداح نہ کیوں ہو برقی
فکر و فن کا تھے خزانہ منٹو
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق : ’’ہجرتوں کے تماشے ‘‘ پر منظوم تاثرات

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے