شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ مغربی بنگال اردو اکادمی کے ایوارڈ سے سرفراز

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ مغربی بنگال اردو اکادمی کے ایوارڈ سے سرفراز

 

ایوارڈ یافتگان میں پروفیسر شہزاد انجم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر جاوید حسن اور ڈاکٹر ثاقب عمران کے نام شامل
ملک کی باوقارمرکزی یونی ورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے شعبۂ اردو سے وابستہ چار اساتذہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے ٢٠١٨ اور ٢٠١٩ کے قومی سطح کے انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم کو ’جان گلکرسٹ ایوارڈ‘ ڈاکٹر خالد مبشر کو ’وفا راشدی ایوارڈ‘، ڈاکٹر جاوید حسن کو ’ظفر اوگانوی ایوارڈ‘ اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو ’قدرت اللہ قدرت ایوارڈ‘ کا مستحق قرار دیا گیا۔ اس خوش آئند خبر پر اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مذکورہ انعام یافتگان کی کتابیں بالترتیب ’عہد ساز شخصیت: سرسید احمد خاں‘، ’مقدماتی ادب‘، ’اردو ڈرامے کی تنقید‘ اور ’امتیاز علی خاں عرشی کی غالب شناسی‘ کو علمی و ادبی دنیا میں اہم تحقیقی و تنقیدی تصانیف کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔ 

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے