رونق شہر بدایوں تھے شکیل

رونق شہر بدایوں تھے شکیل

بیاد شکیل بدایونی بمناسبت یوم تولد

احمد علی برقی اعظمی

رونق شہر بدایوں تھے شکیل
ان کا فن ہے ان کی عظمت کی دلیل
ان کی ہےمرہون اردو شاعری
روح پرور ان کی ہے فکر جمیل
ان کی غزلیں ہیں حدیث دلبری
وہ ستم دیدہ دلوں کے تھے وکیل
ان کے نغمے ہیں سرود سرمدی
فلمی دنیا میں شکل سلسبیل
عزم تھا ان کا بہت کچھ وہ کریں
لے کے آئے تھے مگر عمر قلیل
دے جزائے خیر انھیں اس کی خدا
کارنامے ان کے ہیں برقی جلیل

مزید پڑھیں : دوستی کا کریں نہ کیوں اظہار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے