اردو ادب کی شان تھے منشی پریم چند

اردو ادب کی شان تھے منشی پریم چند

بیاد منشی پریم چند ( بمناسبت یوم تولد )

احمد علی برقی اعظمی

اردو ادب کی شان تھے منشی پریم چند
اہل نظر کی جان تھے منشی پریم چند
اردو میں روح عصر ہیں ان کی نگارشات
خوش فکر و خوش بیان تھے منشی پریم چند
اجداد ان کے گرچہ قدامت پسند تھے
پر فکر سے جوان تھے منشی پریم چند
کرداروں کے وسیلے سے ان کی زبان میں
لوگوں کے ترجمان تھے منشی پریم چند
گودان، ہو، غبن، ہو کہ بازار حسن ہو
فن کار اک مہان تھے منشی پریم چند
بے حد عزیز تھی انھیں انسان دوستی
انسان مہربان تھے منشی پریم چند
سینے میں جن کے برقی تھا اک دردمند دل
وہ حامی کسان تھے منشی پریم چند

یہ بھی پڑھیں : آج بھی زندہ ہیں اپنے کام سے ابن صفی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے