عید قرباں جذبۂ ایثار کا اظہار ہے

عید قرباں جذبۂ ایثار کا اظہار ہے

احمد علی برقی اعظمی

عید قرباں جذبۂ ایثار کا اظہار ہے
یہ اطاعت کا خلیل اللہ کی معیار ہے

ہے یہ تسلیم و رضا کی ایک لافانی مثال
جان دینے کے لیے فرزند بھی تیار ہے

باپ کا حسن عمل بیٹے کا ذوق اتباع
اس مثالی داستاں کا مرکزی کردار ہے

خانہ کعبہ جہاں ہے اہل ایمان کا ہجوم
وہ مقدس سرزمیں اک مطلعِ انوار ہے

حج بیت اللہ کی جس کو سعادت ہے نصیب
فضل حق سے اس کی راہ مغفرت ہم وار ہے

ہے یہ تاریخی حقیقت زیب تاریخ جہاں
آگ بھی معمار کعبہ کے لیے گلزار ہے

روح پرور ہیں سبھی ارکان برقی اعظمی
اس حقیقت سے بھلا کس شخص کو انکار ہے

برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں : ہے آلودگی نوع انساں کی دشمن

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے