ڈاکٹر صبیحہ خورشید کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

ڈاکٹر صبیحہ خورشید کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

8/جولائی 2021 بروز جمعرات رات 9 بجے بزم خادمانِ اردو ادب جبل پور اور بزم فروغ ادب کے زیر اہتمام ممبئی سے تشریف لائی ڈاکٹر صبیحہ خورشید صاحبہ کے اعزاز میں شعری نشست کا آغاز ہوا جس میں جاوید رانا برہان پور نے اپنے مخصوص انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے. صدارت عثمان منصوری صاحب نے کی. فیروز کمال صاحب، شکیل انصاری صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کیے جس میں پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، بہ طور مہمان خصوصی غلام غوث، شکیل بابو، شمشاد اختر شریک رہے .
صبیحہ خورشید ممبئی،جاوید رانا برہان پور، شیخ نظامی، سراج آغازی، غیاث الدین، نثار احمد، مختار نادر، عقیل احمد عقیل، جاوید ناز، منظور مظہر، مصطفیٰ ادنی وغیرہ شعراے کرام نے اپنا کلام سنا کر سامعین سے خوب داد و تحسین کے پھول لوٹے. تقریباً رات دو بجے نشست کا اختتام ہوا.
نشست ای ڈبلیو ایس اسکول گوہل پور جبل پور کے ہال میں رہی. ہال سامعین سے کھچاکھچ بھرا رہا.
بزم خادمان اردو ادب جبل پور کے اراکین میں سراج آغازی، عقیل احمد عقیل، منظور مظہر، مصطفیٰ ادنی اور فروغ ادب کے محبوب عالم نے پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی ضیافت بھی کی.

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے