جدید وقدیم فضلا کے درمیان آخر اتنا بڑافرق کیوں؟

جدید وقدیم فضلا کے درمیان آخر اتنا بڑافرق کیوں؟

انوار الحق قاسمی
بر صغیر میں ہر سال مدارس اسلامیہ سے فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد ہزاروں میں ہے ،خود ازہر ہند دارالعلوم، دیوبند سے ہر سال فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد 1200/سے متجاوز ہے۔
آپ اسی سے اندازہ لگاسکتےہیں کہ جب صرف دارالعلوم دیوبند سے ہرسال فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد اتنی ہے،تو پھر پورے برصغیر میں ہرسال مدارس اسلامیہ سے فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد کتنی ہوگی؟
یہ تو موجودہ دور کی تعداد ہے؛مگر آپ پچاس سال پہلے کا جائزہ لیں گے ،تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس وقت مدارس اسلامیہ سے فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد 300 یا 400/سے زیادہ نہیں تھی ؛مگر موجودہ دور اور پچاس سال قبل کے فضلا کے درمیان اتنا تو ضرور فرق ہے کہ پچاس سال پہلے کے فاضل ایک اچھےمحدث،مفسر، فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پرہیز گار انسان بھی ہوتےتھے،مگر موجودہ دور کے فضلا میں سے شاید و باید ہی کوئی فاضل اچھا محدث یامفسر یافقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی درجے کا متقی ہوتا ہو۔
اب سوال یہ ہے کہ آخر ان دونوں زمانوں کے فضلا کے درمیان اتنا بڑا فرق کیوں؟ تو اس کاجواب یہ ہے کہ پچاس سال پہلے کے فضلا انتہائی شوق ولگن ، یکسوئی اور بہت ہی محنت کے ساتھ علوم دینیہ حاصل کرتے تھے اور ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کرام کا احترام بھی ملحوظ رکھتےتھے، نیز پڑھنے کےدرمیان یکسوئی میں جو چیز بھی مخل ثابت ہوتی، اسے جڑسے ہی اکھاڑ پھینکتے تھے اور اب کے اکثر فضلا جبرا علوم دینیہ حاصل کرتے ہیں،ان میں شوق ولگن نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے،اور انھیں محنت سے دور تک کا بھی واسطہ نہیں ہوتاہے. اسی طرح اساتذہ کرام کا بھی احترام خاطر خواہ ملحوظ نہیں رکھتے ہیں، تو پھر قدیم و جدید فضلا کے درمیان یہ فرق نہیں ہوگا،تو اور کیاہوگا؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ جدید فضلا بھی علمی استعداد اور تقوی و طہارت میں قدیم فضلا کے مساوی ہوں، تو پھر انہیں بھی انتہائی شوق ولگن اور بہت ہی محنت کے ساتھ علوم دینیہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، اپنے اساتذہ کرام کا ادب واحترام ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہوگا،اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے ،سوائے کف افسوس ملنے کے.
صاحب تحریر کی دوسری نگارش : موجودہ حالات میں مدارس اسلامیہ کاتعاون انتہائی ضروری!

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے