آوارہ دل (غزل)

آوارہ دل (غزل)

 کاشف شکیل

آوارہ دل
ناکارہ دل

غم میں ڈوبا
بے چارہ دل

ٹوٹے گھر کا
نظارہ دل

جاں ہے مصحف
سیپارہ دل

سب رشتوں کا
گہوارہ دل

در در بھٹکے
بنجارہ دل

وحشت، وحشت
انگارہ دل

کاشف مت دو
دوبارہ دل

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے