آہ ! جلیل احمد جاگیردار

آہ ! جلیل احمد جاگیردار

ڈاکٹر عارف حسن خاں، علی گڑھ

اردو زبان وادب کے ایک اہم تاریخی شہر گلبرگہ سے تعلق رکھنے والی اردو کی معروف قلم کارہ ڈاکٹر رمیشا قمر کے والد محترم جلیل احمد جاگیردار کا اچانک 11/ اکتوبر کوانتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہ طور خراج تحسین یہ قطعہ تاریخ وفات پیش ہے۔
قطعہ اس امید کے ساتھ حاضر خدمت کیا جا رہا ہے کہ یہ جہاں تک پہنچے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اور اہل خاندان و تمام متعلقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین
:قطعۂ تاریخ وفات جلیل احمد جاگیردار

چھوڑ کر چلے جہان فانی کو
دے گئے سبھی کو غم جلیل احمد
سب سے مسکرا کے آپ ملتے تھے
ایسے مہرباں ہیں کم جلیل احمد
کینہ وحسد نہیں کسی سے بھی
سب پہ رحم اور کرم جلیل احمد
مخلص و خلیق ،نرم خو،کم گو
کیسے تم کو بھولیں ہم جلیل احمد
پائے ‘رنج’ کاٹ کر لکھو عارف
” رفت گلشن ارم جلیل احمد "

( 1447)
1447-3=1444ھ
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :ہوا ویران کاشانہ جلیل احمد کے جانے سے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے