راشٹریہ کوی سنگم کے زیر اہتمام شعری نشست اور اعزازیہ تقریب

راشٹریہ کوی سنگم کے زیر اہتمام شعری نشست اور اعزازیہ تقریب

راشٹریہ کوی سنگم نے اظہر، گرمیت، منیش، اندر دیو اور گھنشیام کو اعزازسے نوازا
راشٹریہ کوی سنگم کی ریاستی نشست اور مشاعرے میں پلامو کے شعرا نے سماں باندھ دیا

میدنی نگر: ١٩/ ستمبر ٢٠٢٢: راشٹریہ کوی سنگم کی جھارکھنڈ کی ریاستی اکائی نے رام گڑھ کے ہوٹل شیوم اِن میں صوبائی سطح پر ایک بہترین شعری نشست مع اعزازیہ پروگرام منعقد کیا۔ صوبائی جنرل سکریٹری سروج جھا جھارکھنڈی، تنظیم کے اراکین راکیش نازک، وجے میواڑ، رنن جے بابو اور کمل بگاڈیہ جیسے اہم ہندی ادیبوں کی نگرانی میں راشٹریہ کوی سنگم کے قومی صدر جگدیش متّل بابو جی نے پلامو کے پانچ مصنفین ایم جے اظہرؔ، گرمیت سنگھ میت، منیش مشرا نندنؔ، اندردیو کمار اور گھنشیام کمار کو مومنٹو اورشال دے کر اعزاز سے نوازا۔
جھارکھنڈ کے بیش تر اضلاع سے شاعروں اور ادیبوں نے راشٹریہ کوی سنگم کے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے تحت جامتاڑا، بوکارو، ہزاری باغ، جمشید پور، رانچی، لاتے ہار، دمکا، گملا اور دھنباد وغیرہ سے تقریباً ١٠٠/ ادبا و شعرانے پروگرام میں حصّہ لیا۔
پلامو کے ان پانچ ادیبوں کو اعزاز سے نوازے جانے پر پورے ضلع کے اربابِ حلّ و عقد میں خوشی کا ماحول ہے۔ ان سبھی شعرا کو ملک بھر سے دعائیں اور مبارک بادیاں موصول ہورہی ہیں۔ اس خبر کو سن کر ڈاکٹر تسلیم عارف کا کہنا تھا کہ پلامو کے ادبا و شعرا میں جو صلاحیت ہے، ان اعزازات و انعامات سے اس کی مزید توسیع ہوگی۔ انھوں نے ایم جے اظہر اور پلامو کے دیگر شعرا کو دلی مبارک باد دی۔ اس کے علاوہ امین رہبر، نوشاد احمد خان، محمد یاسین، اشفاق احمد، انیل پنجابی، راماوتار ساہو، کرن راز، سنجے گپتا، بلویر سنگھ، مسرت جہاں، علقمہ خاتون، رینو کماری جیسوال، رام پرویش سنگھ، حلیمہ شامل ہیں۔ خاتون، نیہا سریواستو، دینا ناتھ کمار وغیرہ نے بھی اپنے شعرا کے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے قلم کو ریاستی اور قومی سطح پر پہچان ملنے کی دعائیں بھی دیں۔
ایم جے اظہر
19.09.2022
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : ادبی سنسار کے زیرِ اہتمام پندرھویں طرحی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے