آنکھ و اردو شاعری پر ہے معز کی جو کتاب

آنکھ و اردو شاعری پر ہے معز کی جو کتاب

(ماہر امراض چشم ڈاکٹر عبدالمعز شمش کی اپنی نوعیت کی منحصر بہ فرد تالیف بہ عنوان "آنکھ اور اردو شاعری" پر منظوم تاثرات

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

آنکھ و اردو شاعری پر ہے معز کی جو کتاب
ان کی اس تالیف کا اب تک نہیں کوئی جواب
ہے یہ دنیائے ادب میں خوب صورت انتخاب
آنکھ کے عنوان پر اشعار ہیں یہ لاجواب
درحقیقت آنکھ قدرت کا حسیں انعام ہے
ہے اسی پر منحصر سارے جہاں کی آب و تاب
آنکھ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے جسم میں
کرتی ہے سب کے یہی شرمندہ تعبیر خواب
آنکھ کے عنوان ہر شعرا کا معیاری کلام
دیکھنا ہے آپ کو یکجا تو دیکھیں یہ کتاب
ڈاکٹر عبدالمعز کا ہے یہ ادبی شاہ کار
جس کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں شیخ و شاب
خانہ دل کا یہی برقی ہے روشن ایک باب
آنکھ ہی کرتی ہے سب کو روشنی سے فضیاب
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاج دار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے