چرخِ ادب پہ جلوہ نما مجتبیٰ حسین

چرخِ ادب پہ جلوہ نما مجتبیٰ حسین

بہ یاد ممتاز مزاح نگار عصر حاضر مجتبیٰ حسین مرحوم
تاریخ وفات: ۲۷ مئی ۲۰۲۰

احمد علی برقی اعظمی

چرخِ ادب پہ جلوہ نما مجتبیٰ حسین
تھے شمعِ فکر و فن کی ضیا مجتبیٰ حسین
طنز و مزاح میں نہ تھی جن کی کوئی مثال
اِس صِنف میں تھے سب سے جدا مجتبیٰ حسین
عصری ادب میں اُن کا نمایاں مقام تھا
ہر خاص و عام کی تھے صدا مجتبیٰ حسین
شیرینی بیان کی طنز و مزاح میں
ہموار کر رہے تھے فضا مجتبیٰ حسین
اردو ادب کو جس پہ ہمیشہ رہے گا ناز
عصری ادب کی تھے وہ نوا مجتبیٰ حسین
گلزار فکروفن کے گُلِ سَرسَبد تھے وہ
کہہ کر گئی ہے بادِ صبا مجتبیٰ حسین
جُبران ناپذیرخسارہ ادب کا ہے
کرکے گئے جو پیدا خلا مجتبیٰ حسین
خلدِ بریں میں ان کے مدارج بلند ہوں
ہر شخص کے تھے عقدہ کشا مجتبیٰ حسین
اُن کی نگارشات پڑھیں جان جائیں گے
برقیؔ میں کیا بتاؤں تھے کیا مجتبیٰ حسین
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق:عندلیب گلشن گفتار کیفی اعظمی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے