ابن آس محمد  عالمی تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

ابن آس محمد عالمی تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ابن آس محمد عالمی تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

لندن پ ر
پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے. پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف ادیب، مصنف اور اسکرپٹ رائٹر جناب ابن آس محمد کے حوالے سے تحریری ( مضمون نویسی) مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن خالد دانش ( کراچی) نے حاصل کی ہے. مادیبہ انور (یونان) دوسری پوزیشن کی حق دار ٹھہری ہیں جب کہ قانتہ رابعہ (گوجرہ) اور ظفر احمد چوہان (کراچی) تیسری پوزیشن کے مستحق قرار پاۓ۔
امجد جاوید ( حاصل پور) اور محمد عثمان ذوالفقار (ساہیوال) نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے. احمد حاطب صدیقی ( اسلام آباد )، رخشندہ بیگ( کراچی)، سجاد عباسی (کراچی)، احمد ابو اسامہ انصاری (کراچی) اور ندیم اختر (لیہ) کی تحریریں خصوصی ایوارڈ کی حق دار قرار پائی ہیں.
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ابن آس محمد :شخصیت اور فن" کے حوالے سے ہونے والے اس تحریری مقابلے میں پاکستان، انڈیا اور یورپ سے ساٹھ کے لگ بھگ قلم کاروں اور ادیبوں نے حصہ لیا جنھوں نے معروف ادیب، مصنف اور
سکرپٹ رائٹر جناب ابن آس محمد کی شخصیت و فن اور ادبی، صحافتی خدمات پر مقالے، مضامین اور تاثراتی تحریریں لکھیں. جناب ابن آس محمد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کے رابطہ کار معروف نوجوان قلم کار اور ادیب جناب ذوالفقار علی تھے جنھوں نے اس مقابلے کو کامیاب بنانے کے لیے فعال کردار ادا کیا۔ انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکاے مقابلہ کو
تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے ڈائرکٹر پروفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ دانشور اور تخلیق کار کسی بھی معاشرے
کی پہچان ہوتے ہیں، ان کی پزیرائی سماج کا فرض ہے. نئی نسل کا رشتہ کتاب سے جوڑنا اخلاقی اور معاشرتی ترقی کے لیے ضروری ہے. مثبت سر گرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا. یاد رہے پریس فار پیس فاؤنڈیشن ایک خالصتا رضا کار ادارہ ہے جو برطانیہ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں فلاحی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ علم و ادب کے فروغ کے لیے بھی گزشتہ تئیس سالوں سے مصروف خدمت ہے. اس مقابلے کے ایوارڈ یافتگان کے تعارف اور مقابلے کی مزید تفصیلات پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://www.pressforpeace.org.uk/karachi-2/

Email: info@pressforpeace.org.uk

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے