آہ_دلیپ کمار!

آہ_دلیپ کمار!

مسعود بیگ تشنہ

توشیح : د،ل،ی،پ، ک،م،ا،ر
(آمد : 11دسمبر 1922 پیشاور،پاکستان
رخصت : 7 جولائی 2021، ممبئی، انڈیا) 

د…. : دل و جاں سے سادہ طبیعت مگر
اداکاری کا تھا عجب جادو گر
ل… : لجاتا ہوا خوب رُو نوجواں
اداکاری میں چھو گیا آسماں
ی… : یہیں بالی وڈ اتفاقاً چُنا
ادا کاری کا فن اسے آگیا
پ.. : پہنچ وہ گیا ایسی اونچائی پر
ملا امتیاز اس اداکاری پر
ک.. : کبھی وہ شہنشاہِ جذبات تھا
کبھی ٹریجڈی کِنگ بنی ذات تھا
م… : مدھو بالا سے پیار کا اعتراف
وہی مغلِ اعظم کے شیخو کا خواب
ا…. : اسے اردو سے پیار بے انتہا
سماجی بھلائی سے بھی واسطہ
ر… : رہیں گے یوسف خان جنت نشیں
بَولی وڈ کے وہ آسمان و زمیں

(7 جولائی 2021، اِندور انڈیا)
مسعود بیگ تشنہ کی یہ نگارش بھی ملاحظہ فرمائیں: اِس عید کا پیغام 

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے