ہے سعودی عرب مظہر فضل رب

ہے سعودی عرب مظہر فضل رب

دائرہ ادب نیویارک اور سعودی عالمی اردو نشریات کے ادارے کے زیر اہتمام سعودی عرب کے قومی دن بتاریخ ٢٣ ستمبر کی مناسبت سے ہونے والٕے مشاعرے کے لیے منظوم تاثرات

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

ہے سعودی عرب مظہر فضل رب
ہے یہ سب کے لیے ایک جائے ادب
روضہ خاتم الانبیا ہے یہاں
ہیں جو تخلیق کون و مکاں کا سبب
دین اسلام کا ایک مرکز ہے یہ
کررہے ہیں زیارت جہاں اس کی سب
حج کا ہوتا ہے حاصل یہیں پر شرف
ہے تمام اہل ایماں پہ جو مستحب
ہے جبین عقیدت یہاں سب کی خم
حکمران عجم ہوں وہ یا ہوں عرب
اس کا ٢٣ ستمبر ہے جو قومی دن
اس کے مشتاق شدت سے رہتے ہیں سب
جشن کا اس کے ماحول قایم رہے
فیضیاب اس سے ہو سرزمین عرب
فضل حق سے ہو خوش حال یہ مملکت
ہو نہ اس کے مکینوں کو رنج و تعب
راہ پر ہو ترقی کی یہ گامزن
ہو رواں اور دواں کاروان ادب
محفلیں یوں ہی اردو کی سجتی رہیں
فخر اردو ہو اس سرزمیں کا لقب
سب کے برقی ہے ورد زباں ان دنوں
حکمران سعودی کا نام و نسب
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :احمد رضا کی دھوم ہے سارے جہان میں

 

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے