احمد رضا کی دھوم ہے سارے جہان میں

احمد رضا کی دھوم ہے سارے جہان میں

نذر عقیدت بہ حضورحضرت احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ

ڈاکٹر احمدعلی برقیؔ اعظمی، نئی دہلی

میں لب کشائی کیا کروں اب اُن کی شان میں
”احمد رضا کی دھوم ہے سارے جہان میں“
سرشار اُن کا قلب تھا حُبِ رسول سے
اعجاز نعت خوانی تھا ان کی زبان میں
پیش آیا جب کبھی حق و باطل کا معرکہ
تھے سرخرو ہمیشہ ہر اک امتحان میں
تھا جلوہ گاہِ احمدِ مختار اُن کا دل
اک ربطِ باہمی تھا مکین و مکان میں
زورِ قلم کی اُن کے وہاں تک تھی دسترس
برقی نہیں ہے جو مرے وہم و گمان میں
***

تصویر فراہم کردہ از برقی اعظمی 
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :بہ یاد مظفر رزمی مرحوم

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے