نئے پرانے چراغ ہیں جو وہ اپنے جلوے دکھا رہے ہیں

نئے پرانے چراغ ہیں جو وہ اپنے جلوے دکھا رہے ہیں

اردو اکادمی،دہلی کی جانب سے دہلی کے بزرگ اور جوانسال قلمکاروں کا 5 روزہ ادبی و شعری اجتماع
نئے پرانے چراغ (2022)
منظوم تاثرات: احمد علی برقی اعظمی

نئے پرانے چراغ ہیں جو وہ اپنے جلوے دکھا رہے ہیں
بفیضِ اردو اکادمی یہ چراغِ اردو جلا رہے ہیں
یہ نظم اور نثر کا ہے سنگم رہے گا جاری جو 5 دن تک
جہاں سب عرضِ ہنر سے اپنے نئے نئے گُل کھلا رہے ہیں
عروسِ اردو ادب کی زلفیں سنوارتے ہیں یہ فکر و فن سے
جنھیں بھی اردو سے کچھ شغف ہے وہ گیت اردو کے گا رہے ہیں
مجھے بھی تھا اذنِ باریابی،دکھایا میں نے بھی اپنا جوہر
جو میرے رفقا ہیں ان کے برقی پیامِ تبریک آرہے ہیں
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :حمایت علی شاعرِ عہد ساز

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے