ہے شرر مصباحی کی رحلت وہ ادبی سانحہ

ہے شرر مصباحی کی رحلت وہ ادبی سانحہ

بیاد ڈاکٹر فضل الرحمن شرر مصباحی مرحوم
تاریخ وفات : یکم مئی 2022

احمد علی برقی اعظمی

ہے شرر مصباحی کی رحلت وہ ادبی سانحہ
جس سے د نیائے ادب میں ہر کوئی ہے غم زدہ
جملہ اصناف ادب پر تھا انھیں یکساں عبور
صرف اسلامی مسائل کے نہ تھے عقدہ کشا
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان پہ نازل ہو وہاں پر رحمت و فضل خدا
ان کی ہیں خدمات اسلامی فقہ میں لازوال
شخصیت تھی ان کی اک سرچشمہ رشد و ہدی
شمس الرحمں کی طرح تھے ایک مرد عبقری
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
ان کے رشحات قلم ہیں سب کے منظور نظر
مرجع اہل نظر ہے آج تک جو بھی لکھا
دہلی میں تھے طبیہ کالج کے سابق پرنسپل
طب یونانی میں بھی ان کا تھا اعلا مرتبہ
ان کے ہیں مداح ہر مسلک کے علمائے کرام
عہد حاضر کے تھے وہ اک ایسے ملی رہ نما
مجلس شوری کی جس کے ایک اعلا رکن تھے
جامعہ اشرفیہ ان کے غم میں ہے ماتم کدہ
ان کی برقی اعظمی خدمات کا ہے معترف
کرتے ہیں اظہار جس کا اہل دانش برملا
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :مرجع اہل نظر شبیر احمد قادری

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے