مرجع اہل نظر شبیر احمد قادری

مرجع اہل نظر شبیر احمد قادری

ہیں ادیب معتبر شبیر احمد قادری
جن کی ہے برقی نوازی باعث عزو شرف

سپاس گذار: احمد علی برقی اعظمی

ڈاکٹر شبیر احمد قادری کی برقی نوازی
– ایک نامکمل تاثر –
اس عہد میں برقی اعظمی سے زیادہ زود نویس اور کون ہو گا ، مقدار اور معیار ساتھ ساتھ ، ایک حسن توازن ہے جو برقی اعظمی کے کلام بلاغت نظام میں موجود ہے ۔ اردو اور فارسی کے چنیدہ الفاظ اور تراکیب کا حسین و دل نشیں امتزاج اس کی دلآویزی میں اضافے کا موجب ہے۔ یہ برقی اعظمی کا کمال فن اور ان کی اسلاف دوستی کا قابل قدر حوالہ ہے کہ ارباب فکر و نظر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انھوں نے کم و بیش پانچ سو تاثراتی نظموں سے اردو کا دامن مالا مال کیا ہے۔ یہ بجائے خود ایک کارنامہ ہے جس کی جتنی تحسین اور ستائش کی جاۓ وہ کم ہے۔ اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر دوسروں کی عظمت اور بڑائی کو تسلیم کرنا، آج کے اس خود پرستی اور نفسا نفسی کے دور میں بہت اہمیت کی حامل بات ہے۔ قدرت کی جانب سے برقی صاحب کو جو صلاحیتیں ودیعت کی گئی ہیں، اسے انھوں نے خیر اور انسان دوستی کے فروغ کے لیے بروئے عمل لا کر معاصر شاعروں میں اپنے لیے جداگانہ مقام متعین کر لیا ہے ۔
ڈاکٹر شبیر احمد قادری ، فیصل آباد ، پاکستان ۔

بر صغیر کے ممتاز ادیب و محقق ڈاکٹر شبیر احمد قادری کے شعور فکرو فن پر منظوم تاثرات

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

مرجع اہل نظر شبیر احمد قادری
نخل دانش کے ثمر شبیر أحمد قادری
ہے انھیں حاصل تبحر اردو نظم و نثر پر
ہیں ادیب معتبر شبیر احمد قادری
منفرد جن کا لب و لہجہ ہے اردو نثر میں
ایسے ہیں اک دیدہ ور شبیر احمد قادری
ان کا اسلوب بیاں ہے ان کی خود اپنی شناخت
کاخ دانش کے ہیں در شبیر احمد قادری
آن لاین محفلوں میں آتے ہیں ہر سو نظر
دیکھتے ہیں ہم جدھر شبیر احمد قادری
ہے جلو میں ان کے روشن ایک ادبی کہکشاں
ہیں جہاں پر جلوہ گر شبیر احمد قادری
ہو کے برقی اعظمی سود و زیاں سے بے نیاز
کرتے ہیں نقدو نظر شبیر احمد قادری
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :یومِ مادر

شیئر کیجیے

2 thoughts on “مرجع اہل نظر شبیر احمد قادری

  1. محترم ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی صاحب ! آپ کا بہت شکریہ ۔ نوازش ۔
    ” شبیر نوازی” کا آپ کا اپنا ہی انداز ہے ۔ یکسر جداگانہ اور منفرد ۔
    ادارہ ” اشتراک” کی انتظامیہ کا بہت شکریہ ۔ فروغ ادب کے ذیل میں اس ادارے کی خدمات کو بصد خلص و نیاز سلام پیش کرتا ہوں ۔

    ۔ ڈاکٹر شبیر احمد قادری
    چیئرمین شعبہ اردو ،
    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ، ستیانہ روڈ ، فیصل آباد ، پاکستان ۔
    03006643887
    dr.shabbirahmadqadri@yahoo.com

Dr Shabbir Ahmad Qadri کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے