امان ذخیروی
رابطہ:8002260577
بڑے بہادر, تھے جاں باز
میجر جنرل شاہنواز
دنیا میں ہے ان کا نام
کیے انھوں نے ایسے کام
تھی اک اس کی ہیبت سے
انگریزوں کی نیند حرام
وہ آزادی کا ہم راز
میجر جنرل شاہنواز
ملک کو اتنا پیار دیا
اس پر تن من وار دیا
یوں اپنے ہم وطنوں کو
خوشیوں کا سنسار دیا
ہے جس پر ہم سب کو ناز
میجر جنرل شاہنواز
تھا جب اپنا دیش غلام
ظلم تھا انگریزوں کا عام
جبر و تشدّد کا تھا راج
خوف کا منظر تھا ہر گام
گراں جسے تھا یہ انداز
میجر جنرل شاہنواز
تھے بھارت میں ایک سبھاش
ان کی ہی تھی انھیں تلاش
رہے بغاوت میں جو ساتھ
اور کرے دشمن کا ناش
کبھی نہ اس سے آئے باز
میجر جنرل شاہنواز
وہ تھے ایسے ویر مہان
سدا کریں ان کا گن گان
لال قلعہ پر پھہرا کر
دیا ترنگے کو سمان
اور لگائی تھی آواز
میجر جنرل شاہنواز
اسے نہ جانا بچو بھول
بات نہیں ہے یہ معقول
ہر پل اس کو رکھنا یاد
یہی ہے پیارے نیک اصول
حب وطن کو دی پرواز
میجر جنرل شاہنواز
***
امان ذخیروی کی گذشتہ تخلیق :محرم

میجر جنرل شاہنواز
شیئر کیجیے