سب سے پہلے حق تعالیٰ نے کیا اظہار میم

سب سے پہلے حق تعالیٰ نے کیا اظہار میم

غلام آسی مونس پورنوی
پرنسپل دارالعلوم انوارمصطفے رمضان نگر تیلی باغ

سب سے پہلے حق تعالیٰ نے کیا اظہار میم
جس طرف بھی دیکھیے ہیں اس طرف انوار میم
میم کا مصدر نہ ہوتا تو نہ ہوتی کوئی شے
جلوۂ کن میں نہاں ہیں بے شمار اسرار میم
حضرت آدم سے لے کر حضرت عیسٰی تلک
ہے مؤخر مبتدا وہ اور سبھی اخبار میم
تھے ابھی کعبہ میں پل میں پہنچے اوج عرش پر
ناپ سکتا ہے بھلا کیسے کوئی رفتار میم
طور پر موسی کو حق نے لن ترانی کہہ دیا
اور خود بلوا کے دیکھا قرب میں رخسار میم
باوضو ہوکر میں سوتا ہوں ہر اک شب اس لیے
خواب میں ہو جائے شاید مجھ کو بھی دیدار میم
حشر میں تقسیم ہاتھوں سے کریں گے اپنے جام
اور مچل کر پیتے جائیں گے سبھی مے خوار میم
فخر ازہر کے طفیل آسی نے پایا یہ شرف
ہو رہی ہے جو زباں سے مدحت اشعار میم

غلام آسی مونس پورنوی کی گذشتہ نگارش: وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے