شاہ رخ خان کو یکم دسمبر کو جدہ فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا  جائے گا

شاہ رخ خان کو یکم دسمبر کو جدہ فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ایم آئی ظاہر
ممبئی . بالی ووڈ کے کنگ خان سپر اسٹار شاہ رخ خان کو سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
فیسٹیول کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایوارڈ اداکار کو فلم انڈسٹری کے لیے ان کی شان دار خدمات پر دیا جا رہا ہے۔
انھیں یہ ایوارڈ یکم دسمبر کو بحیرہ احمر کے مشرقی ساحل پر واقع شہر جدہ میں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
57 سالہ اداکار مبینہ طور پر سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔ اس میں 61 ممالک کی 41 زبانوں میں 131 فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
فلم ساز سدھارتھ آنند کی پروڈیوس کردہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم "پٹھان" جنوری 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان 2 نومبر 1965 کو پیدا ہوئے، جنھیں اکثر غیر رسمی طور پر SRK کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندی فلموں کے مقبول اداکار ہیں۔ انھیں میڈیا میں اکثر "بالی ووڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کا بادشاہ" کہا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراموں سے لے کر تھرلر تک 60 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :صحافی ایم آئی ظاہر کا دورۂ حیدرآباد

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے