زباں پر ہے نام محمد رفیع

زباں پر ہے نام محمد رفیع

بیاد محمد رفیع

احمد علی برقی اعظمی

زباں پر ہے نام محمد رفیع
درخشاں ہے کام محمد رفیع
نہ تھا ان سا کوئی نہ ہوگا کوئی
زہے فیض عام محمد رفیع
ہے اظہر من الشمس ان کا ہنر
نہ بھولے گی شام محمد رفیع
دلوں پر سبھی کے تھے وہ حکمران
تھا دل کش پیام محمد رفیع
جو ہے فلمی دنیا کا جاہ و حشم
نہ ہو کیوں بنام محمد رفیع
تھے سرشار سب اس سے پیر و جواں
تھا لبریز جام محمد رفیع
ملے خلد میں ان کو ابدی سکوں
رہے احترام محمد رفیع
ہے آج ان کی برسی اسے یاد ہے
ہے برقی غلام محمد رفیع
***
یہ بھی پڑھیں :اردو ادب کی شان تھے منشی پریم چند

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے