فن موسیقی میں تھے نوشاد علی فخر جہاں

فن موسیقی میں تھے نوشاد علی فخر جہاں

بہ یاد شہرۂ آفاق موسیقار نوشاد علی مرحوم
تاریخ ولادت : 26 دسمبر 1919

احمد علی برقی اعظمی

فن موسیقی میں تھے نوشاد علی فخر جہاں
ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں جن کی عظمت کے نشاں
ان کے نغموں سٕے عیاں ہے زندگی کا سوز و ساز
مٹ نہیں سکتے کبھی ان کے نقوش جاوداں
تاجدار فلمی دنیا تھے جو نوشاد و شکیل
اپنے فن پاروں سے ہیں وہ زیب تاریخ جہاں
ان کے نغموں کا نہیں ہے آج تک کوئی جواب
ہیں یہ گلزار سخن کی اک بہار بے خزاں
ثبت ہیں تاریخ کے صفحات پر ان کے نقوش
کارناموں سے ہیں اپنے نازش ہندوستاں
اپنے فن کے ساتھ سمجھوتا نہ تھا منظور انھیں
اس لیے کوئی بھی فن پارہ نہیں ہے رائیگاں
یہ چمکتے ہیں سپہر فن پہ مثل کہکشاں
رہتے ہیں فنکار اپنے فن سے برقی جاوداں
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:پچیس دسمبر ہے مرا یومِ ولادت

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے