جرات رندانہ کو مسکان کی میرا سلام

جرات رندانہ کو مسکان کی میرا سلام

احمد علی برقی اعظمی

جرات رندانہ کو مسکان کی میرا سلام
صفحہ تاریخ پر روشن رہے گا جس کا نام
قائم و دایم رہے مسکان خاں کا عزم یہ
ہمت مردانہ کا جو سب کو دیتا ہے پیام
جس کے ارد و گرد تھا اک شرپسندوں کا ہجوم
کرسکا وحشت زدہ اس کو نہ جن کا ازدحام
جان کا جنجال ہے ان کے لیے اب یہ حجاب
کردیا ہے جس نے ان کی نیند راتوں کی حرام
جوش ایمانی ہے اس کا سب کے اب ورد زباں
اس کا یہ حسن عمل ہے لایق صد احترام
عالم اسلام میں اس کی شجاعت کی ہے دھوم
راہ میں ہے قومی بیداری کی اب جو پیش گام
پیش کرتا ہوں مبارک باد میں اس کی اسے
دیتا ہے کوئی دعا اور کوئی دیتا ہے انعام
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ابن سینائے ہند اجمل خاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے