ہیں یہ اک تحریک اسلامی کے راہی معتبر

ہیں یہ اک تحریک اسلامی کے راہی معتبر

(تحریک اسلامی کی مثبت اقدار کے مبلغ اور ممتاز ادیب، صحافی اور سخنور جناب انتظار نعیم کی 424 صفحات پر مشتمل کتاب "اجالوں میں سفر" پر منظوم تاثرات) 

احمد علی برقی اعظمی

ہیں یہ اک تحریک اسلامی کے راہی معتبر
جو مسلسل کرتے ہیں اس کے اجالوں میں سفر
اس سفر کی ان کے ہے روداد یہ ان کی کتاب
جس میں ہیں تحریک اسلامی کے جوہر جلوہ گر
جن کی ہے تخلیق یہ ہے نام ان کا انتظار
عہد حاضر کے ہیں جو اک نام آور دیدہ ور
ہیں شریعت کے اصولوں پر جو پیہم کاربند
ان کے یہ تخلیق ہے نخل سعادت کا ثمر
دعوت اسلامی کی ترغیب تھا ان کا ہدف
اس کی ہی تشہیر تھی ان کے سدا مد نظر
ہے کتابی شکل میں ان کا یہ عملی تجربہ
جس کی ہے روداد یہ ان کا "اجالوں میں سفر"
ہے یہ عملی زندگی کی ان کی برقی سرگذشت
جن کے ہے پیش نظر آٸینہ نقد و نظر


برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :اردو ہے امتزاجی روایت کی پاس دار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے