وقار شعر و سخن تھے امیر مینائی

وقار شعر و سخن تھے امیر مینائی

( بیاد امیر مینائی مرحوم
تاریخ ولادت: ۲۱ فروری ۱۸۲۹
تاریخ وفات: ۱۳ اکتوبر ۱۹۰۰) 

احمد علی برقیؔ اعظمی

وقار شعر و سخن تھے امیر مینائی
ہے سب کے وردِ زباں ان کی کار فرمائی
ہر ایک دور میں زندہ رہے گا ان کا نام
ہیں جو بھی عاشقِ اردو، ہیں ان کے شیدائی
تھے شاعری میں وہ مشاطۂ عروسِ ادب
دلوں پہ نقش ہے ان کے سخن کی رعنائی
کلام ان کا ہے اردو میں مطلعِ انوار
نگاہِ اہلِ بصیرت کی ہے جو بینائی
تھے پاس دار روایت کے پھر بھی اے برقیؔ
تھی ان کے رنگِ تغزل میں ایک گیرائی
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو: رضیہ حامد کا جریدہ ہے جو فکر و آگہی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے