قطعات تاریخ وفات قاسم خورشید

قطعات تاریخ وفات قاسم خورشید

تنویر پھول
نیو یارک، امریکہ

بسم الله الرحمن الرحیم انا الله و انا اليه راجعون
قطعات تاریخ وفات قاسم خورشید (معروف شاعر اور افسانہ نگار)

(ڈاکٹر فرحت حسین خوشدل، برادرم فیروز مظفر اور دیگر ذرائع سے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ معروف شاعر اور افسانہ نگار قاسم خورشید جو صوبۂ بہار سے تعلق رکھتے تھے ۳۰ ستمبر ۲۰۲۵ء بروز سہ شنبہ اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ اُن کی، تمام مرحومین کی اور ہم سب کی مغفرت فرمائے، آمین)

قطعۂ تاریخ عیسوی:
پھول ! اک معروف شاعر چل بسے
جن کو سننے کے لیے آتا ہجوم
ان کے دامن میں ستارے شعر کے
کہہ دو "خورشید سخن، داماں نجوم"
( ۲۰۲۵ عیسوی )

قطعۂ تاریخ ہجری:
قاسم خورشید دنیا سے گئے
پھول! در قصر ادب رنج و تعب
کشت اُردو میں وہ لائے تھے بہار
” قاسم خورشید ! فلاح ادب “
*فلاح بہ معنی کاشت کار
(۱۴۴۷ ہجری)
***
تنویر پھول کی گذشتہ تخلیق:قطعاتِ تاریخِ وفاتِ ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :قاسم خورشید سپردِ خاک از صفدر امام قادری
اور یہ بھی :قاسم خورشید اپنے فن کے آئینے میں از فخرالدین عارفی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے