پریس ریلیز: (ایم آر ہاشمی)
ہاجرہ رضویہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ جمشید پور کے چیئرمین و مسجدِ ہاجرہ رضویہ کے خطیب و امام اور مشہور زود نویش قلم کار جناب الحاج حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی کی تصنیف کردہ دو کتابوں”پانی بچاؤ زندگی بچاؤ" اور "نکاح کا اسلامی تصور" کی علماے کرام اور پروفیسران حضرات کے ہاتھوں رسمِ اجرا ادا ہوئی- "پانی بچاؤ زندگی بچاؤ" کتاب میں پانی کی اہمیت و افادیت اور پانی کے بچاؤ کے طریقوں کو بتایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے پانی کی فضول خرچی ہرگز نہ کریں، قر آ ن کریم میں پانی کی بہت اہمیت بتائی گئی ہے. دوسری”کتاب نکاح کا اسلامی تصور" میں ملک میں پھیلے ہوئے جہیز کے ناسور کے خلاف اور مسلمانوں کی شادیوں میں فضول خرچیوں اور بے جا رسم و رواج پر اور نکاح کے نام پرایک سنت کے ادا کرنے پر سیکنڑوں خرافات کرنے والی قوم کی ہدایت کے لیے چند سبق آموز باتیں دل نشیں انداز میں تحریر کی ہیں. دونوں کتابیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں. پرو گرام کی شروعات قاری محمد اسلم ربانی ضیائی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی. حضرت مولانا محمد ہارون خطیب و امام باری مسجد نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پروفیسر اسلم بدر صاحب نے پانی کے قیمتی ہونے پر مدلل دلائل دیے، حضرت مولانا سید سیف الدین اصدق صاحب نے پانی کی اہمیت کے ساتھ معاشرے میں پھیلے نکاح پر فضول خرچیوں اور غیر اسلامی رسومات پر افسوس کا اظہار فرمایا، جغرافیہ کے پروفیسر الحاج محمد ریاض انصاری کریم سٹی کا لج کے پرنسپل نے پانی پر زبردست جانکاری دی کہ ٩٧ فی صد پانی کھارا ہے. ایک فی صد سے بھی کم پانی پینے کے لائق ہے، پھر بھی لوگ پانی بر باد کر رہے ہیں. ممبئی سے آئے ہوئے مہمان جناب اسلم انصاری صاحب نے پانی کی اہمیت پر زبردست جانکاری دی. نقابت کے فرائض جمشیدپور ورکس کالج کے اردو کے پروفیسر جاوید اختر انصاری نے انجام دیے، انھوں نے بتایا کہ حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی نے اس سے قبل پانچ کتابیں تصنیف فرمائی ہیں 1- ضیائے اسلام 2-صدائے حق 3- صدائے اسلام 4- سیرتِ طیبہ کے چند درخشاں پہلو 5-صدائے اسلام اور اب 6- پانی بچاؤ زندگی بچاؤ 7-نکاح کا اسلامی تصور
صلاۃ وسلا م کے بعد اختتام پر قاری محمد اسلم ربانی ضیائی نے رقت انگیز دعا فرمائی.
ایم آر ہاشمی جمشید پور 09279996221

جمشیدپور میں حافظ محمد ہاشم قادری کی دو کتابوں کا اجرا
شیئر کیجیے